ETV Bharat / sitara

کیا فلم 'سوریہ ونشی' سے کرن جوہر کے نام ہٹایا گیا؟ - فلم سوریہ ونشی سے کرن جوہر کا نام ہٹایا گیا

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے کے بعد سے فلمساز کرن جوہر کو سوشل میڈیا پر اقرباپروری کے معاملے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔جس کے بعد یہ خبر سامنے آنے لگی کہ فلم سوریہ ونشی سے ان کے نام کو ہٹادیا گیا ہے۔حالانکہ اب فلم بینوں نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

کیا فلم سوریہ ونشی سے کرن جوہر کے نام کو ہٹایا گیا، جانیئے سچ

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 7:25 PM IST

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے کرن جوہر کو مسلسل سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔اسی درمیاں ایک خبر آئی کہ اکشئے کمار کی آئندہ فلم 'سوریہ ونشی' سے کرن جوہر کو باہر کردیا گیا ہے۔وہ بطور پروڈیوسر اس فلم سے وابستہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس بات کا دعوی کیا گیا کہ اب کرن جوہر 'سوریہ ونشی ' کا حصہ نہیں رہے۔حالانکہ اب فلم بینوں نے واضح کردیا ہے کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

بدھ کے روز کرن جوہر کے بارے میں یہ خبریں آئی کہ وہ بطور پروڈیوسر اب فلم سوریہ ونشی کا حصہ نہیں رہے ہیں، روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں کرن جوہر کے نام کو ہٹا دیا گیا ہے اور ان کے تمام سرمایہ کاری بھی واپس کردی گئی ہے۔حالانکہ اب تمام حقیقت سامنے آگئی ہے۔

دراصل، ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے حقیقت بتاتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ کرن جوہر کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ سوریہ ونشی فلم کے پروڈیوسر نہیں رہے ہیں، یہ خبر جھوٹی ہے،ریلائس انٹرٹینمنٹ نے واضح کیا ہے کہ ایسے کوئی بات نہیں ہے،

واضح رہے کہ سوریہ ونشی کو دھرما پروڈکشن اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلمایا گیا ہے۔فلم بالکل ریلیز کے لیے تیار ہے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے اب دسمبر تک ملتوی کردیا گیا ہے۔پہلے فلم کو او ٹی ٹی پلیٹفارم پر ریلیز کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا تھا، لیکن بعد میں ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے کہا کہ وہ سنیماگھر کھلنے کا انتظار کریں گے۔

فلم سوریہ ونشی میں اکشئے کمار کے ساتھ کٹرینہ کیف بھی نظر آئیں گی۔فلمبکے ٹریلر کو عوام کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.