پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کا ایک طیارہ جس میں 99 افراد سوار تھے، کل کراچی کے جنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب رہائشی علاقہ میں تباہ ہوگیا جس کے نتیجہ میں تقریباً 75 ہلاک ہوگئے تھے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکار انیل کپور نے ٹوئٹ کیا کہ ’کراچی حادثہ کے بارے میں سب کا بہت افسوس ہوا، میں تمام لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گو ہوں‘۔
مشہور گیت کار جاوید اختر اور اہلیہ شبانہ اعظمی نے بھی حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے افراد خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ شبانہ اعظمی نے ٹوئٹ کیا کہ ’کوویڈ 19 کے دوران اور کتنی آفتیں آرہی ہیں؟‘۔
اداکار رام مادھون کہا کہ ’پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ سے چند منٹ قبل حادثہ کا شکار ہوگیا، اے خدا، یہ خوفناک سانحہ ہے، معصوم افراد کی ہلاکت اور زخمیوں کےلیے دعاگو ہوں‘۔
اداکارہ نمرت کور نے ٹوئٹ کیا کہ’ کراچی طیارہ حادثہ کے بارے میں جاننے کے بعد دل کی گہرائیوںسے غمزدہ ہوں، غمزدہ لواحقین کے ساتھ میری تعزیت اور دعائیں ہیں‘۔
گلوکارر گرو رندھاوا نے کہا کہ ’پی آئی اے حادثہ کے بارے میں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا‘۔ انہوں نے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔
گلوکار ارمان ملک نے پوسٹ کیا کہ’ مجھے اس خبر کی تھوڑی دیر بعد اطلاع ملی، کراچی طیارہ حادثہ کے بارے میں سنا، مجھے اس موقع پر کیا کہنا چاہئے سمجھ نہیں آرہا ہے، میں افسوس کا اظہار اور مرنے والوں کےلیے دعا کرتا ہوں‘۔
مشہور گلوکار عدنان سمیع نے بھی کراچی حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’اپنے پیاروں کو کھونے والے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور مرحومین کےلیے دعا گو ہوں‘۔
مشہور و معروف اداکار و سیاست داں شتھروگھن سنہا نے صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ، کراچی ہوائی اڈے کے قریب رہائشی کالونی میں طیارہ حادثہ کےبارے میں سن کا حیرت زدہ ہوں، غمزہ اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعا گوہوں، یہ قومیت کا نہیں انسانیت کا معاملہ ہے‘۔
اسی طرح فلم ساز انوبھو سنہا، اداکار راجیو کھنڈیلوال، رائٹر کنیکا ڈھلون، اداکار ایشا گپتا، سوارا بھاسکر، اداکار وندو دارا سنگھ کے علاوہ دیگر بالی ووڈ ستاروں نے کراچی طیارہ حادثہ پر اپنے شدید احساس کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔