مداحوں کو ماضی کی کچھ خوشگوار یادوں سے روبرو کروانے کے لیے کپور بہنیں اور اداکارہ کرینہ کپور اور کریشمہ کپور نے انسٹاگرام میں جمعہ کے روزاپنی بچپن کی تصویر شیئر کی۔
اس تصویراداکار رنبیر کپور اور ردھیما کپور کے ساتھ دونوں بہنیں اپنے دادا اور مشہور اداکار راج کپور کے ساتھ پوز کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
وہیں اس تصویر میں راج کپور کے ساتھ ان کی اہلیہ کرشنہ راج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
کرینہ نے اس تصویر کے عنوان میں لکھا ہے کہ ہمیں پتہ چل گیا کہ کپور خاندان میں سب سے اچھا پوز کون دیتا ہے۔
وہیں کریشمہ نے اس تصویر کے عنوان میں لکھا کہ فیملی بہت اہمیت رکھتی ہے۔
حال ہی میں کریشمہ کپور نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے سمائرا اور کیان پی ایم کیرس فنڈ ااور مہاراشٹر سی ایم ریلیف فنڈ میں مالی مدد کریں گی۔
اداکارہ نے انسٹاگرام نے اپنے مداحوں سےاپیل کی کہ ہر چھوٹی مدد حکومت کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد کرے گی۔
اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا کہ سب کی زندگی اہمیت رکھتی ہے، اس لیے میرے بچوں نے سمائرا اور کیان نے پی ایم کیرس فنڈ اور وزیراعلی ریلیف فنڈ میں تعاون کیا ہے۔ایک چھوٹی مدد بہت لوگوں کی زندگی بچانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔آپ بھی اپنے ملک اور انسانیت کے لیے تعاون کریں۔