ETV Bharat / sitara

'وہ ایک مشکل وقت تھا':کنیکا کپور - کنیکا کپور کورونا متاثر پائے جانے پر تبصرہ

گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد لوگوں سے ملے ردعمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک مشکل وقت تھا۔

'وہ ایک مشکل وقت تھا':کنیکا کپور
'وہ ایک مشکل وقت تھا':کنیکا کپور
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 1:25 PM IST

گلوکارہ کنیکا کپور نے کورونا متاثرہ ہونے کے دوران میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعہ کیے گئے تبصرے اور تنقید پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ "یہ ایک مشکل وقت تھا۔ یہ کسی بھی چیز سے زیادہ افسوسناک بات تھی کہ لوگ حقیقت کو جانے بغیر کچھ بھی کہہ رہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 42 سالہ گلوکارہ کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھی۔خبر تھی کہ گلورکارہ نے لندن سے واپس آنے کے بعد خود سختہ علیحدگی اختیار کرنے کے بجائے کسی تقریب میں شامل ہوئی تھی۔جس کے بعد گلوکارہ پر اپنی مسافت کی جانکاری کا انکشاف نہیں کرنے پر اترپردیش حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

گلوکارہ کہتی ہیں کہ یہ دیکھ کر واقعی افسوس ہوا کہ لوگوں نے بہت برا رویہ اختیار کیا وہ بھی یہ جانتے ہوئے کہ ایک شخص بہت بیمار ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ کافی بری اور مطلبی بات تھی،

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ اس سے سبق سیکھیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں اس کا مطلب کیا ہوتا ہے۔مجھے امید ہے کہ اس وبائی مرض کے بعد ان سب کو ایک بہتر نقطہ نظر ملے گا، جو زیادہ مددگار ثابت ہوگا۔

کنیکا نے کہا کہ وبائی مرض نے وبائی مرض نے فنکاروں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور اس نے موسیقی کی ملکیت کے بارے میں بات کرنے پر مجبور کردیا ہے۔

کنیکا نے کہا کہ یہ بہت مشکل تھا کیونکہ یہاں روزانہ کی آمدنی نہیں ہوتی تھی، اور اسی پر ایک فنکار انحصار کرتا ہے۔ اس نے ہمیں اس حقیقت کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا کہ ہماری موسیقی کے تمام حقوق ایک میوزک کمپنی کے پاس ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایک موسیقار خود کا ایک پبلشنگ کمپنی شروع کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.