بلدواڑا محکمہ صحت کی ٹیم نے کنگنا رناوت کے بھنابلامیں واقع ان کے گھر پہنچ کران کے نمونے لیے تھے۔جس کی رپورٹ گزشتہ شب آئی۔
منگل کی شام میں کنگنا رناوت اپنے آبائی مکان پہنچیں۔ جہاں ان کا دوبارہ کورونا سیمپل لیا گیا۔ بلدواڑا محکمہ صحت نے ان کے بھنابلامیں واقع مکان پر پہنچ کر نمونے لیے، جس کی رپورٹ گزشتہ شب آئی جس میں کنگنا منفی پائی گئیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل منالی میں کنگنا کا کورونا سیمپل جانچ میں فیل ہوگیا تھا۔ حالانکہ کنگنا کی بہن رنگولی اور ان کی سکریٹری کی کورونا رپورٹ منفی آئی تھی۔کنگنا رناوت آج ممبئی جانے والی ہیں۔
فی الحال کنگنا اپنے آبائی مکان پر ہیں، منگل کو دوپہر کنگنا اپنے اہلخانہ کے ساتھ وائی پلس سکیورٹی کے ساتھ سے منڈی میں واقع اپنے آبائی گھر کے لیے نکلی تھیں۔