ETV Bharat / sitara

کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلائیوی کی شوٹنگ شروع کی - اداکارہ کنگنا رناوت

اداکارہ کنگنا رناوت طویل وقفے کے بعد دوبارہ کام پرواپس لوٹ آئی ہیں۔ انہوں نے اپنی فلم 'تھلائیوی' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ کنگنا نے 'تھلائیوی' کے سیٹ سے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔ جس میں وہ فلم کے ہدایتکار اے ایل وجے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

کنگنا رناوت
کنگنا رناوت
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 2:15 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت حال ہی میں اپنی فلم 'تھلائیوی' کی شوٹنگ پر واپس آگئی ہیں۔ کنگنا نے سیٹ سے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں ، جس میں وہ ہدایتکار اے ایل وجے کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ صبح بخیر دوستو ، یہ کل صبح کی کچھ تصاویر ہیں، جس میں میرے انتہائی ہونہار ہدایتکار اے ایل وجئے جی ہیں۔ دنیا میں بہت سی جگہیں ہیں، لیکن میرے نزدیک فلم کا سیٹ سب سے آرام دہ اور پرسکون مقام ہے۔ تھلاوئیی '

تصویروں میں کنگنا اپنے ہدایتکار کے ساتھ گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں، جس میں وجئے ماسک پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں کنگنا نے فلم 'تھلائیوی' کے لئے اپنی ڈانس ریہرسل کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

آپ کو بتادیں کہ 'تھلائیوی' تامل ناڈو کی وزیر اعلی جے للیتا کی بائیوپک ہے، جس میں کنگنا جے للیتا کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری اے ایل وجے نے کی ہے اور اس کی تحریر 'باہوبلی' اور 'مانیکرنیکا' کے مصنف کے وی وجیندر پرساد نے لکھی ہے۔ پہلے یہ فلم 26 جون ، 2020 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے شوٹنگ کو بیچ میں ہی روکنا پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے ریلیز کرنا ممکن نہیں ہوپایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.