ETV Bharat / sitara

کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا - بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ روی کشن

بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال کے معاملے پر جیا بچن نے آج راجیہ سبھا میں سخت تبصرہ کیاہے۔انہوں نے بی جے پی کے رکن پارلیمان روی کشن کے بیان کا حوالا دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ اب کنگنا رناوت بھی اس بیان بازی میں شامل ہوگئی ہیں۔

کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:22 PM IST

کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں منشیات کے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ، 'جیا جی، اگر میری جگہ پر آپ کی بیٹی شویتا ہوتیں، جنہیں نوعمری میں پیٹا گیا ہوتا، نشہ اور چھیڑ چھاڑ کا شکار ہوتیں، تب بھی کیا آپ ایسا ہی کہتیں۔'

کنگنا نے کہا، اگر ابھیشیک نے بدمعاشی اور ہراساں کرنے کی شکایت کی ہوتی اور ایک دن پھانسی پر لٹکے ملتے تب بھی کیا آپ ایسا ہی بولتیں۔؟

کنگنا نے جیا بچن سے اپیل کی کہ وہ بھی ہمارے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کریں۔

کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا
کنگنا نے جیا بچن کو تنقید کا نشانہ بنایا

واضح رہے کہ اس سے قبل راجیہ سبھا میں آج پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن، جیا بچن نے منشیات کے استعمال سے متعلق روی کشن کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ جیا بچن نے بغیر نام لیے ہی بی جے پی ممبر اور فلم اداکار روی کشن کو نصیحت دے ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جو یہاں آکر کام کرتے ہیں، اپنا نام بناتے ہیں، پیسے بھی کماتے ہیں اور پھر اسے بدنام کرتے ہیں۔ جیا نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو گٹر سے تشبیہ دی جارہی ہے، یہ انتہائی غلط بات ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.