ڈبلیو ای کے چیمپین اورہالی ووڈ اسٹار جان سینا نے بالی ووڈ کے اداکار رشی کپور کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سینا نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک رشی کپور کی مسکراتی ہوئی ایک تصویر پوسٹ کی۔انہوں نے تصویر کے عنوان میں تو کچھ نہیں لکھا لیکن ان کے اس پوسٹ پر مداحوں نے کئی کمینٹس لکھے ہیں۔
ایک مداح نے اس تصویر پر لکھا کہ ایک لیجنڈ دوسرے لیجنڈ کی تصویر شیئر کررہا ہے۔
یہ پہلی بار نہیں جب جان سینا نے بالی ووڈ ہستیوں کی تصویروں کو پوسٹ کیا ہے،۔بگ باس 13 کے دوران انہوں نے انسٹاگرام میں ماڈل عاصم ریاض کی تصویر پوسٹ کی تھی۔
اس سے قبل ، انہوں نے شلپا شیٹی کندرا کے بیٹے کے لئے خصوصی ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا اور بعد میں انسٹاگرام پر یہ پوسٹ انہوں نے اداکارہ کو وقف کردیا تھا۔