ETV Bharat / sitara

لاک ڈاؤن میں جوہی چاولہ نے کسانوں کی کیسے مدد کی؟

بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ کورونا بیماری کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں کسانوں کی مدد کے لیے اپنی ممبئی کی زرعی اراضی کو دھان کی کھیتی کے لیے کھول دی ہے۔

Johi Chawla
بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ جوہی چاولہ
author img

By

Published : May 21, 2020, 9:47 PM IST

جوہی چاولہ کی ممبئی سے کچھ دوری پر ایک زرعی اراضی ہے ، جہاں ماہرین کی ایک ٹیم کے ذریعہ نامیاتی کاشتکاری (آرگینک فارمنگ)پریکٹس کی جاتی ہے۔ جوہی نے اب اس موسم میں دھان کی کھیتی کرنے کے اسے بے زمین کسانوں کے لئے کھول دیا ہے۔

جوہی چاولہ نے کہا ’’چونکہ ہم ابھی لاک ڈاؤن میں ہیں اور اس دوران میں نے بےزمین کسانوں کو کاشتکاری کے لئے اپنی زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وہ یہاں اس موسم میں دھان کی کھیتی کرسکتے ہیں اور اس کے عوض مصنوعات کا ایک چھوٹا حصہ اپنے لئے رکھ سکتے ہیں۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پرانے زمانے میں لوگ اسی طریقے سے کاشتکاری کرتے تھے۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔ ہمارے کسانوں کو مٹی، ہوا، زمین کے بارے میں شہر میں رہنے والے لوگوں کی بہ نسبت کہیں زیادہ معلوم ہے۔

جوہی نے اپنے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اس دھان کی کاشت پر نظر رکھیں ، تاکہ ان کو اگانے کے لئے صرف نامیاتی طریقوں کا استعمال کیا جاسکے اور کسی بھی طرح کا کوئی بھی کیمیکل فارم میں داخل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا ’’یہ ہم سبھی کے لئے بہتر ہے۔ ہمارے لئے بھی اور ہمارے کسانوں کے لئے بھی۔ ہم مشکل نہیں بلکہ اسمارٹ طریقے سے کام کر رہے ہیں۔ اس لاک ڈاؤن نے میرے دماغ میں کچھ اچھے خیالات ڈالے ہیں۔”

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.