ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے پورے بالی وڈ میں کام بند ہے۔ مشہور شخصیات بھی گھروں میں رہ کر اس خطرناک کورونا وائرس سے اپنی اپنی جنگ لڑرہی ہیں۔
جھانوی کپور بھی گھر میں بند رہنے کے باوجود اپنے انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں، حال ہی میں ان کے ایک رقص کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
جھانوی اپنے اس ویڈیو میں ایک کلاسیکل ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں جس میں وہ ایشوریہ رائے کی فلم ’امراؤ جان‘ کے مشہور اور سپرہٹ نغمہ ’سلام‘ پر رقص کررہی ہیں۔ ویڈیو میں جھانوی کے تاثرات شائقین کے دل جیت رہے ہیں۔
جھانوی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا 'میں اپنے کلاس روم کو بہت مس کر رہی ہوں لیکن کہیں بھی اور کسی بھی جگہ کو کلاس روم بنایا جا سکتا ہے ،ہے نا'۔
جھانوی کپور فلمساز کرن جوہر کی ملٹی اسٹارر فلم ’تخت‘ میں دکھائی دیں گی جس میں رنویر سنگھ بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ جھانوی فلم روح افزانی اور گنجن سکسینہ کی بایوپک میں بھی نظر آئیں گی۔
بھارت میں کورونا اوئرس کا قہر جاری ہے، اس بیچ بالی وڈ سے جڑے لوگ چندہ اکٹھا کر کے حکومت اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں۔