ETV Bharat / sitara

کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج - جاوید اختر اور کنگنا رناوت

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کروایا ہے۔ ساتھ ہی میں انہوں نے کنگنا کے ذریعہ بے بنیاد اور غیرمناسب بیان دینے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لیے شکایت درج کروائی ہے۔

جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کروایا

author img

By

Published : Nov 4, 2020, 8:27 AM IST

بالی ووڈ کے معروف نغمہ نگار جاوید اختر نے منگل کے روز اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کروایا ہے۔ ممبئی کے اندھیری کورٹ میں جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ایک عرضی داخل کی ہے۔

گزشتہ دنوں کنگنا نے ٹی وی چینلز پر ریتک روشن سے منسلک معاملے پر جاوید اختر کے خلاف بیان دیے تھے۔ کنگنا نے کہا تھا کہ ریتک روشن معاملے میں جاوید اختر نے انہیں گھر بلا کر ریتک اور روشن خاندان سے معافی مانگنے پر دباؤ بنایا تھا۔ کنگنا کے انہی توہین آمیز بیانات پر جاوید نے شکایت درج کروائی ہے۔

کنگنا کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا سے کہا تھا کہ روشن خاندان بڑے لوگ ہیں۔ وہ تمہیں جیل میں ڈال سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کے لیے تم خود ذمہ دار ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق کنگنا نے یہ ساری باتیں کئی ٹی وی چینلز سے بات چیت کے دوران کہی تھیں۔ کنگنا کی طرح ان کی بہن رنگولی نے بھی سوشل میڈیا پر جاوید اختر پر اسی طرح کے الزامات عائد کیے تھے۔ کنگنا کے انہی بیانات کے خلاف اب جاوید اختر نے ممبئی کے اندھیری کورٹ میں ہتک عزت کا معاملہ درج کروایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.