ETV Bharat / sitara

سری دیوی کی تیسری برسی، بیٹیوں نے یاد کیا - جانہوری کپور اور خوشی کپور

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی اداکارہ بیٹی جہانوی کپور نے کہا کہ انہیں اپنی ماں کی بہت یاد آتی ہے، جبکہ ان کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور نے اپنے والدین کی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

شری دیوی کی تیسری برسی کے موقع پر ان کی بیٹیوں نے یاد کیا

author img

By

Published : Feb 24, 2021, 4:38 PM IST

بالی ووڈ اسٹار جہانوی کپور اور ان کی چھوٹی بہن خوشی کپور نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر اپنی والدہ اور مشہور اداکار سری دیوی کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کی۔

جہانوی نے اپنی والدہ کو یاد کرتے ہوئے ایک نوٹ شیئر کیا۔ انسٹاگرام میں اداکارہ نے جو نوٹ شیئر کی، اس سے ایسا لگ رہا تھا کہ یہ نوٹ سری دیوی نے جہانوی کے نام لکھی ہو۔

جہانوی نے لکھا ' میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ تم دنیا میں سب سے پیاری بچی ہو'۔

خوشی کپور نے بھی انسٹاگرام میں اپنے والدین سری دیوی اور بونی کپور کی ایک پرانی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ جوڑا چھٹی منا رہا ہے۔

بالی ووڈ کی پہلی سپر اسٹار خاتون سری دیوی کی 54 سال کی عمر میں 24 فروری 2018 کو دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں حادثاتی طور پر ڈوبنے سے موت واقع ہوگئی تھی۔ اچانک ہوئی ان کی موت نے ان کے اہل خانہ اور مداحوں کو صدمے میں ڈال دیا تھا۔

سری دیوی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز چار سال کی عمر میں ہی فلم تھونیوان سے کیا تھا۔ انہوں نے تمل، تیلگو ، کنڑا، ملیالم اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ انہیں قومی ایوارڈ اور پدم شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.