ETV Bharat / sitara

جانہوی کیسے اپنے والد کوبغیر بتائے ویگس چلی گئی تھیں؟ پڑھیں یہ خبر

author img

By

Published : Jan 15, 2021, 6:06 PM IST

اداکارہ جانہوری کپور نے بتایا کہ کیسے وہ ایک بار اپنے والد بونی کپور کو بتائے بغیر لاس ویگس کے سفر پر نکل گئی تھیں۔ جانہوی کا ماننا ہے کہ جب آپ جوان ہوتے ہیں تو کچھ قاعدے قوانین کو توڑ کر تھوڑا سا باغی بننا چاہیے۔

جانہوی کیسے اپنے والد کو بتائے بغیر ویگس چلی گئی تھیں

بالی ووڈ اداکارہ جانہوی کپور جو تھوڑی شرمیلی دکھائی دیتی ہیں، وہ دراصل ایک بہادر خاتون ہیں۔اداکارہ نے حالیہ میں لاس ویگس کے خفیہ سفر کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بار اپنے والد کو بتائے بغیر ویگس جانے والی پرواز میں بیٹھ گئی تھیں، جب کہ ان کے والد کو لگ رہا تھا کہ وہ کسی فلم کے لیے جارہی ہیں۔

جانہوی نے اس راز کا انکشاف کرینہ کپور خان کے ریڈیو شو 'واٹ ویمن وانٹ' میں کیا۔ اپنے اس تجربے کے بارے میں جانہوی نے کرینہ کو بتایا کہ انہوں نے ایک بار اپنے والد سے جھوٹ بولا اور بتایا کہ وہ کسی فلم کے لئے جارہی ہیں، لیکن وہ فلائٹ لے کر ایل اے سے ویگس گئیں اور وہاں گھوم کر صبح واپس آگئیں۔

حالانکہ اس بات کا انکشاف پوری دنیا کے سامنے کرنے سے پہلے اپنے والد کو یہ بات بتا دی تھی۔

جانہوی کہتی ہیں کہ جیسے کہ کل میں نے پہلی بار اپنے والد کو بتایا کہ میں نے ان سے جھوٹ بولا اور انہیں بتایا کہ میں ایک فلم کے لئے جا رہی ہوں لیکن میں نے ایک فلائٹ لی اور ایل اے سے ویگس گئی اور وہاں آس پاس گھوم پھر کر فلائٹ لے کر صبح واپس آگئی ۔لیکن وہ اس بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے۔

جانہوی نے مزید کہا کہ "آپ کے بچپن اور آپ کی جوانی کا ایک بہت بڑا حصہ باغی بننے میں گزر جاتا ہے اور وہ کام بھی کرنا چاہیے، جس کے بارے میں آپ کو نہیں کرنے کے لیے کہا گیا ہو۔

واضح رہے کہ جانہوی ابھی پنجاب میں اپنی آئندہ فلم گڈ لک چیری کی شوٹنگ کرنے میں مصروف ہیہں۔اداکارہ روحی افزا، تخت اور دوستانہ 2 میں بھی نظر آئینگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.