بالی ووڈ اسٹار عرفان خان کے انتقال کے مہینوں بعد ان کے بیٹے بابل خان نے جمعرات کو کہا کہ اداکار سنجے دت ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے اداکار کی انتقال کے بعد ان کے خاندان کی مدد کی۔انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ دت کو اکیلا چھوڑ دیں تاکہ وہ بہتر طریقے سے اپنی صحت کا خیال رکھ پائیں۔
انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب "2018 میں خان کو کینسر کی تشخیص ہوئی تب دت ان لوگوں میں شامل تھے جو ان کی مدد کے لیے سامنے آئے تھے۔
یہ پوسٹ سنجے دت اور عرفان خان کی دوستی کے نام ہے۔ویسے یہ پوسٹ تب سامنے آیا جب فلم سڑک کے اداکار نے کام سے چھٹی لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے ان کے صحت کے حوالے سے کئی قیاس آرئیاں کی جا رہی تھی ۔
بابل نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ میں گزارش کرتا ہوں تمام صحافیوں اور انسانی تجسس پیدا کرنے والے عناصر سے کہ وہ قیاس آرائیوں کو دور کریں۔میں جانتا ہوں کہ یہ آپ کا کام ہے لیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ انسانیت کا احساس اب بھی ہمارےروح کا وجود ہے۔تو اس لیے آپ سنجو بھائی اور ان کے اہل خانہ کو پرائیوسی دیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ انہیں میڈیا کی پریشانی کے بغیر اس حالات سے مقابلہ کرنے دیں آپ کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہم یہاں سنجو بابا کے بارے میں بات کر رہے ہیں ،وہ شیر ہیں ایک فائٹر ہیں۔
واضح رہے کہ سانس کی وجہ سے دو دن اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ، دت نے اس ماہ کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی صحت کی حالت کی وجہ سے کام سے وقفہ لے رہے ہیں۔
دت کے اس اعلان کے بعد ، ان کی اہلیہ مانیتا دت نے ان کی صحت سے متعلق تازہ ترین معلومات کا ایک بیان جاری کیا اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ "قیاس آرائیوں اور افواہوں کا شکار نہ ہوں"۔