ETV Bharat / sitara

عرفان خان کی سالگرہ پر بیٹے کا جذباتی پیغام - مرحوم اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان

مرحوم اداکار عرفان خان کے بڑے بیٹے بابل خان نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر انہیں یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا اور ان کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

عرفان خان کی سالگرہ پر بیٹے بابل نے جذباتی پیغام شیئر کیا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 11:30 AM IST

بالی ووڈ کے اداکار عرفان خان کی 54 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کے بڑے بیٹے بابِل نے انسٹاگرام پر عرفان خان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو عرفان خان نے اپنے موبائل فون سے ریکارڈ کیا تھا۔ ویڈیو میں وہ بابل کو آواز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں عرفان خان کے چھوٹے بیٹے ایان اور اہلیہ سوتاپا سِکدر بھی نظر آرہی ہیں۔ بابل نے اس ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے۔

بابل اس ویڈیو کے عنوان میں لکھتے ہیں کہ 'آپ کبھی سالگرہ نہیں مناتے تھے اور نہ ہی ایسی کسی چیز کو اآپ نے کبھی مانا۔ شاید اسلئے مجھے کسی کی بھی سالگرہ یاد نہیں رہتی ہے، کیونکہ آپ نے نہ تو میری سالگرہ یاد رکھی اور نہ ہی مجھے اپنی سالگرہ یاد رکھنے کے لیے زور دیا، ہمارے لیے سالگرہ کا دن بھی معمول کے دن کی طرح ہی ہوتا تھا، باہری دنیا کے لیے جو عجیب تھا وہ ہمارے لیے نارمل تھا، کیونکہ ہم ہر دن کو جشن کی طرح مناتے تھے۔

بابل مزید لکھتے ہیں کہ ماں ہمیشہ ہم دونوں کو کسی تہوار کے دن یاد دلاتی تھی لیکن اس بار میں چاہوں بھی تو آپ کی سالگرہ کا دن نہیں بھول سکتا، بابا آج آپ کی سالگرہ ہے'۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو عرفان خان ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے، وہ کولون کینسر کے باعث ممبئی کے کوکیلہ بین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.