ETV Bharat / sitara

Kili Paul Honoured by Indian High Commission: ہندی نغموں پر ویڈیو بنانے والے کیلی پال کو بھارت نے اعزاز سے نوازا - تنزایہ سوشل میڈیا اسٹار کیلی پال کو اعزاز سے نوازا

تنزانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا اسٹار کیلی پال کو اعزاز سے نوازا ہے۔ کیلی پال کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ہندی نغموں پر زبردست لپ سنگنگ کرتے ہوئے ویڈیو بناتے ہیں۔ ان کے اس انداز کو بھارت میں خوب پسند کیا جارہا ہے۔ Kili Paul honoured by Indian High Commission

ہندی نغموں پر ویڈیو بنانے والے کیلی پال کو بھارت نے اعزاز سے نوازا

author img

By

Published : Feb 23, 2022, 3:21 PM IST

انسٹاگرام یا ٹک ٹاک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ایک عام انسان کو مشہور ہونے کا ایک موقع دیا ہے۔ روزانہ سوشل میڈیا پر نئے نئے چہرے وائرل ہونے لگتے ہیں اور پل بھر میں ہی وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔ Tanzanian Social Median Star Kili Paul

تنزانیہ کے رہنے والے کیلی پال کا ویڈیو بھی کچھ ایسے ہی پورے بھارت میں وائرل ہونے لگا، جب انہوں نے ہندی گانوں پر لپ سنکنگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورے بھارت میں ان کی ویڈیوز کو خوب پسند کیا جانے لگا۔

اسی سلسلے میں بھارت نے تنزانیہ کے کیلی پال کو اعزاز سے نوازا ہے۔ تنزایہ میں مقیم بھارتی ہائی کمیشن نے کیلی پال کو دفتر بلا کر اعزاز سے نوازا۔

ہندی نغموں پر ویڈیو بنانے والے کیلی پال کو بھارت نے اعزاز سے نوازا
ہندی نغموں پر ویڈیو بنانے والے کیلی پال کو بھارت نے اعزاز سے نوازا

کیلی پال کی خاص بات یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ کے گانوں پر شاندار لپ سنکنگ کرنے کے ساتھ رقص بھی کرتے ہیں اور ان کا یہ انداز سوشل میڈیا پر انہیں اسٹار بنا رہا ہے۔

تنزانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر بِنیا پردھان نے پیر کو ٹوئٹر پر کیلی پال کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی۔ تصویر میں پردھان ہندوستانی سفارت خانے کے دفتر میں پال کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ پردھان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ' آج تنزانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن میں ایک خاص مہمان کیلی پال آئے، جنہوں نے بالی ووڈ نغموں پر ویڈیو بناکر لاکھوں بھارتیوں کا دل جیت لیا ہے'۔

وہیں کیلی پال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں بھارتی ہائی کمیشن کو شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھارتی ہائی کمیشن آپ کا بہت بہت شکریہ'۔

واضح رہے کہ کیلی پال کا پہلا ویڈیو تب وائرل ہوا تھا جب انہوں نے فلم شیرشاہ کے نغمہ 'راتا لمبیاں' پر ویڈیو بنایا تھا۔ سوشل میڈیا پر کیلی پال کو 22 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں، جس میں کئی بالی ووڈ اسٹار بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی کی تصاویر منظر عام پر

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.