بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے منفرد انداز میں آنے والی فلم 'رادھے' کی شوٹنگ شروع کردی ہے، جس کا ایک ویڈیو انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں انھیں سیٹ پر پورے سویگ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سلمان نے اپنے سست رفتار انداز میں سیٹ پر انٹری کی ویڈیو شیئر کی ہے، جس کے کیپشن میں انھوں نے لکھا ہے کہ '#رادھے عید 2020 پہلا دن'
ویڈیو کے علاوہ اداکار نے کلیپ بورڈ کی تصویر بھی شیئر کی اور فلم کے سیٹ پر اپنے پہلے دن کا اعلان کیا۔
'دبنگ 3' کے بارے میں لوگوں میں کافی دیوانگی پھیلانے کے بعد سلمان نے ایک اور ایکشن ڈرامہ فلم 'رادھے' کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ فلم میں دشا پاٹنی ، رندیپ ہوڈا اور جیکی شراف بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔
دبنگ 3 کے ہدایتکار پربھو دیوا 'رادھے' کی بھی ہدایت کاری کر رہے ہیں۔ سلمان خان ، سہیل خان اور اتل اگنیہوتری کی پروڈیوس کردہ یہ فلم اگلے سال عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔