شیام بینیگل کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم' دی فورگوٹن ہیرو' کو 51ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا نے پنجی گوا میں اسپیشل اسکریننگ کی۔
قومی جنگ آزادی میں نیتاجی کے جوش و جذبے اور استحکام کو شیام بینیگل نے جس متاثر کن انداز میں پیش کیا ہے، اس سے فیسٹول کے مندوبین متاثر ہوں گے اور تحریک حاصل کریں گے۔
بھارت کا یہ ناقابل شکست مجاہد آزادی کام کرنے میں یقین رکھتا تھا، اور کہتا تھا کہ 'تم مجھے خون دو میں تمہیں آزادی دوں گا'۔
برطانوی حکومت کے خلاف لڑائی میں انہوں نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ملک کی آزادی کے لیے جنگ کریں۔ 220 منٹ کی اس ہندی فلم میں سنہ 43۔1941 نازی جرمنی میں، 45۔1943 کے دوران جاپانی مقبوضہ ایشیا میں نیتاجی کی زندگی اور ان واقعات کو دکھایا گیا ہے جن سے آزاد ہند فوج کی تشکیل ہوئی۔
آئی ایف ایف آئی میں دی فورگوٹن ہیرو کی اسکریننگ ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب حکومت ہند نیتاجی کے 125 ویں یوم پیدائش کی تقریبات شروع کررہی ہے۔ نیتاجی کے ملک کی بے لوث خدمت کرنے کے ناقابل شکست جذبے کا احترام کرنے اور اسے یاد کرنے کے لیے حکومت نے ہر سال نیتاجی کے یوم پیدائش کو 'پراکرم دوس' کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
اسپیشل اسکریننگ کے بارے میں فیسٹول کے ڈائرکٹر چیتنیہ پرساد نے کہا کہ' نیتاجی ہمیشہ ایک محبوب قومی ہیرو اور بھارت کی جنگ آزادی کی ایک قدآور شخصیت رہیں گے۔ دی فورگوٹن ہیرو کی اسکریننگ نیتاجی سبھاش چندر بوس کی ناقابل شکست شخصیت اور ملک کی بے لوث خدمت کا احترام کرنے اور انہیں یاد کرنے کے لیے کی جارہی ہے۔ 125 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ہم اس کے لیے نیتاجی کی بے مثال خدمات کو یاد کررہے ہیں۔
نیتاجی سبھاش چندر بوس: دی فورگوٹن ہیرو میں اداکار اور ہدایت کار سچن کھیڈیکر نے نیتاجی کا رول ادا کیا۔ اس فلم کو سنہ 2005 کے لیے قومی یکجہتی کے تعلق سے بہترین فیچر فلم کا نیشنل فلم ایوارڈ دیا گیا۔
نیتاجی کی وراثت آج بھی قائم ہے اور آج بھی وہ لاکھوں لوگوں کو تحریک دیتی ہے۔