ETV Bharat / sitara

سشانت خودکشی: 'اگر ضرورت پڑی تو عدالت جائیں گے'

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے میں سبرامنیم سوامی نے ایک وکیل مقرر کیا ہے، تاکہ یہ معملوم کیا جاسکے کہ یہ معاملہ سی بی آئی تحقیقات کے قابل ہے یا نہیں۔وہیں اگر ضرورت پیش آئی تو بی جے پی رہنماء اداکار کو انصاف دلانے کے لیے عدالت کا دروازہ بھی کھٹکٹائیں گے۔

سشانت خودکشی معاملہ
سشانت خودکشی معاملہ
author img

By

Published : Jul 11, 2020, 4:06 PM IST

سابق کابینہ کے وزیر سبرامنیم سوامی نے بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سوامی نے اداکار کی خودکشی کے معاملے کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک وکیل مقرر کیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کیس سی بی آئی انکوائری کے قابل ہے یا نہیں۔

سوامی نے جمعرات کے روز ایک وکیل اور سماجی کارکن ایشا کرن سنگھ بھنداری کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ 'میں نے ایشاکرن سے کہا ہے کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی معاملے کے حقائق کو دیکھیں اور یہ معاملہ سی بھی آئی تحقیقات کے لیے قابل ہے یا نہیں۔اس کے مطابق انصاف کی دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

سوامی نے جمعہ کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ فی الحال سشانت سنگھ راجپوت معاملے میں ایشاکرن اس وقت تعزیرات ہند کے دفعات 306 یا 308 اور آئین کے آرٹیکل 31 کے تحت اس معاملے کو سمجھنےکی کوشش کررہے ہیں۔

بھنڈاری کے ذریعہ اپلوڈ کردہ ایک ویڈیو میں سوامی یہ بولتے ہوئے نظر آئے کہ اگر انہیں ضرورت پڑی تو وہ انصاف کے لیے عدالت کا بھی دروازہ کھٹکٹائیں گے۔

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بارے میں سوامی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سشانت کے مداحوں کی جانب سے مستقل طور پر سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سشنات سنگھ نے 14 جون کو خودکشی کرلی تھی۔ان کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں بھی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.