بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار اور سیاستدان شتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً ایک دہائی کا عرصہ ہوچکا ہے۔ سوناکشی کئی مرتبہ شتروگھن سنہا کے سیاسی بیانات کے بعد میڈیا کے سوالات میں گھیرے میں آ جاتی ہیں اور ایسے وقت میں وہ اپنے جوابات سے خبروں میں ہوتی ہیں۔
سوناکشی سنہا نے کہا ’’مجھے لگتا ہے جب بھی خاندان کا کوئی بھی رکن سیاسی میدان میں ہوتا ہے تو ظاہر ہے، مجھ سے لوگ پاپا کے بیانات اور ان کے کام کے تیئں کئی بار سوال پوچھتے ہیں، ایسے ہی پاپا سےبھی میرے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔شاید اسی وجہ سے میں سیاسی خبروں میں آ جاتی ہوں‘‘۔
سوناکشی سے جب پوچھا گیا کہ کیا سیاست کی جانب ان کا کوئی رجحان ہے تو انہوں نے سوال کے جواب میں کہا، "بالکل نہیں، کبھی بھی نہیں۔ میں کبھی بھی سیاست میں جانے کے بارے میں نہیں سوچتی، نہ ہی میرا کوئی رجحان ہے سیاست میں۔‘‘ سوناکشی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’خاندانی شفاخانہ‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔
فلم ’خاندانی شفاخانہ‘ میں سوناکشی کے علاوہ ورون شرما، انو کپور، بادشاہ، كل بھوشن كھربندا جیسے اداکار ہیں۔ یہ فلم 2 اگست کو ریلیز ہو گی۔