ETV Bharat / sitara

عرفان کی مسکراہٹ کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا: انل کپور - Screen Actors Guild Awards

بالی ووڈ کے مسٹر انڈیا انل کپور نے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ ان کی مسکراہٹ کو کبھی نہیں بھول پائیں گے۔

عرفان کی مسکراہٹ کو کبھی نہیں بھول پاؤں گا: انل کپور

author img

By

Published : May 5, 2020, 4:00 PM IST

فلم انڈسٹری کے بااثر اداکار عرفان خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ ان کے انتقال سے بالی ووڈ سوگوار ہے۔ عرفان نے نہ صرف ہندی فلمیں بلکہ ہالی ووڈ فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جلوہ بکھیرا ہے۔ اس میں سے ایک تھی 'سلم ڈاگ ملینئر' اس میں انہوں نے دیو پٹیل، انل کپور، فریڈا پنٹو جیسے ستاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔ انل کپور نے عرفان کی کچھ تصاویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا ہے۔

انل کپور نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 15 ویں سالانہ اسکرین ایکٹرس گلڈ ایوارڈ کی کچھ تصاویر شیئر کر کے پرانی یادیں تازہ کی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ عرفان خان، دیو پٹیل اور فریڈا پنٹو کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں چاروں اداکار ہاتھوں میں ایوارڈ تھامے دکھائی دے رہے ہیں۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انل نے لکھا 'ان تصاویر سے بہت سی یادیں تازہ ہو رہی ہیں۔ انکی مسکراہٹ میں ہی ایسا کچھ تھا کہ انہیں دیکھ کر سبھی لوگ مسکرانے لگ جاتے تھے۔ ان کی یہ بات مجھے ہمیشہ یاد رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.