نوازالدین صدیقی کی فلم 'گھومکیتو' میں تجربہ کار اداکارہ ایلا ارون مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ گزشتہ چار دہائیوں سے اداکاری کررہی ہیں لیکن ابتدائی طور پر وہ نوازالدین کے ساتھ کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہی ہیں۔
فلم میں نواز ایک جدوجہد کرنے والے مصنف کی حیثیت سے نظر آئے، جو فلموں کے مصنف بننے کی خواہش کے ساتھ یوپی کے مہونا سے ممبئی آتے ہیں۔
ایلا ارون نے آئی اے این ایس کو بتایا ، 'میں ان فنکاروں میں سے نہیں ہوں، جن کا ماننا ہے کہ طویل عرصے تک کام کرنے اور تجربہ کرنے سے آپ بہترین ہوجائیں گے۔
اداکاری کے انداز میں بھی، آپ کی پیش کش میں بھی یہ ترقی کرتا رہتا ہے۔ بہتری وقت کے ساتھ آتی ہے۔ ایک فنکار کی حیثیت سے 'میں اپنے آپ کو متعلقہ رہنے کے لیے مستقل طور پر اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہوں، لیکن ابتدا میں ہی نواز کے ساتھ تھوڑا کام کرنے میں ہچکچاہٹ بھی تھی۔'
- https://www.youtube.com/watch?v=ioNqxs7-UWU&feature=youtu.be
انہوں نے مزید کہا 'وہ کم عمر کے ہیں، ان کا دماغ ہمیشہ چوکنا رہتا ہے اور وہ ہر منظر کو بہت عمدہ انداز سے کرتے ہیں، جو اسے اگلے درجے تک لے جاتا ہے۔ بطور سینئر آرٹسٹ مجھے ہمیشہ چوکنا رہنا پڑا۔ ان کی کارکردگی کی سطح تک پہنچنے کے لئے مجھے ہمیشہ چوکنا رہنا پڑا۔'