بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے رئیلٹی شو 'لاک اپ' کو لے کر ایک خبر سامنے آئی ہے۔ حیدرآباد کی سٹی سول کورٹ نے کنگنا رناوت کے آنے والے ریئلٹی شو 'لاک اپ' کی ریلیز پر روک لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے یہ فیصلہ درخواست گزار اور بزنس مین صنوبر بیگ کے دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد دیا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگنا کے شو 'لاک اپ' کا فارمیٹ درخواست گزار کے رجسٹر آئیڈیا 'دی جیل' کے اسکرپٹ سے ملتا جلتا ہے۔
درخواست گزار صنوبر بیگ کا کہنا ہے کہ کنگا کا شو' لاک اپ' ان کا رجسٹرڈ آئیڈیا دی جیل پر مبنی ہے۔ Show Lock Upp Faces Legal Trouble
لاک اپ شو کو کل ریلیز ہونا
عدالت نے کنگنا کے آنے والے شو 'لاک اپ' کے ٹریلر کا ویڈیو کلپ بھی ریکارڈ میں لیا، جس کے بعد عدالت اس نتیجہ پر پہنچی کہ یہ شو درخواست گزار کے شو سے ملتا جلتا ہے۔ عدالت نے فوری نوٹس جاری کرتے ہوئے کسی بھی الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر شو کے نشر ہونے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ لاک اپ شو کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کل یعنی 27 فروری کو نشر کیا جانا تھا۔ Kangan Ranaut First Reality Show
![](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/274533665_325775526255582_7504850236015458457_n_2602newsroom_1645866227_735.jpg)
حیدرآباد میں مقیم تاجر صنوبر بیگ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اینڈیمول شائن انڈیا کے ابھیشیک ریگے کے ساتھ اس شو کے آئیڈیا کو شیئر کیا تھا۔ بیگ نے کمپنی پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ اس پورے معاملے پر فی الحال سول کورٹ نے 'لاک اپ' کے میکرز کو کسی بھی پلیٹ فارم پر شو کو اسٹریم کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔
دی انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بیگ نے کہا، 'میں نے اس آئیڈیا کو سال 2018 میں رجسٹر کیا تھا، اس کے بعد میں نے ہدایت کار شانتنو رے کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، میں نے یہ آئیڈیا اسٹار پلس کے ساتھ بھی شیئر کیا، لیکن ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد کووڈ 19 کی وجہ سے سب چیزوں میں روکاوٹ پیدا ہوگئی۔ میں نے اس حوالے سے ابھیشیک ریگے سے بھی لمبی بات چیت کی اور حیدرآباد میں بھی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ کووڈ-19 سے پیدا ہوئے صورتحال کو ایک بار ٹھیک ہونے دو، اس کے بعد بات کریں گے، لیکن میں نے ایک ہفتے پہلے ہی دیکھا کہ میرے خواب کو کوئی اپنا بتا رہا ہے'۔
صنوبر بیگ کا مزید کہنا تھا کہ کنگنا کے آنے والے شو کے 'لاک اپ' کا پرومو دیکھنے کے بعد میں نے فوری طور پر عدالت سے رجوع کیا۔ بیگ نے کہا ہے کہ لاک اپ کے میکرز نے فارمیٹ چوری کرنے کے ساتھ سیٹ کے ڈیزائن کو بھی کاپی کیا ہے۔ بیگ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ شو پر پابندی عائد کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Kangana Ranaut Praises Film Gangubai: کنگنا رناوت نے فلم 'گنگوبائی کاٹھیاواڑی' کی تعریف کی
بتادیں کہ شو لاک اپ کے لانچ کے موقع پر ایکتا کپور نے واضح طور پر کہا تھا کہ آج سے پہلے ناظرین نے ایسا شو نہیں دیکھا ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ اس شو میں 16 مشہور شخصیات کو بغیر کسی سہولت کے 72 دن تک جیل میں رکھا جائے گا۔