ETV Bharat / sitara

فلم 'ہم آپ کے ہیں کون' کے 26 برس مکمل - bollywood movie

بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دیکشٹ نے اپنی سپر ہٹ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے 26برس مکمل ہونے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے 26 برس مکمل
فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے 26 برس مکمل
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 1:05 PM IST

راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی مادھوری دیکشت اور سلمان خان اسٹارر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے 26 برس مکمل ہوچکے ہیں۔ سورج برجاتیہ کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ پانچ اگست 1994 کو ریلیز ہوئی تھی۔ یہ فلم 1982 میں ریلیز بھوجپوری فلم ’ندیا کے پار‘ کا ری میک تھی۔ فلم ہم آپ کے ہیں کون میں سلمان خان ، مادھوری دیکشٹ ، موہنیش بہل ، رینوکا شاہانے اور آلوک ناتھ نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

مادھوری دیکشٹ نے سوشل میڈیا پر فلم سے وابستہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’تو اب یقین نہیں ہوتا کہ فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے 26 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ناقابل یقین ٹیم کی خوشگوار یادوں اور محنت کو یاد کرتے ہوئے جنہوں نے ہر منظر کو مکمل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، آج بھی فلم دیکھنے اور لطف اندوز ہونے والوں کا شکریہ ، بہت بہت شکریہ اور بہت سارا پیار‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.