ETV Bharat / sitara

Film Fighter New Release Date: ریتک اور دیپیکا کی فلم فائٹر کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان - فائٹر کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی آئندہ فلم فائٹر کے میکرز نے فلم کو 28 ستمبر 2023 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان ہے۔ فائٹر پہلے 26 جنوری 2023 کو سنیماگھروں میں آنے والی تھی۔ Film Fighter New Release Date

ریتک اور دیپیکا کی فلم فائٹر کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان

author img

By

Published : Mar 11, 2022, 10:17 AM IST

ویاکام 18 اسٹوڈیوز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کی آئندہ فلم فائٹر 28 ستمبر 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں ریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ پروڈکشن بینر نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ شیئر کی۔ Film Fighter Box office Clash with SRK's Pathan

ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ 'بھارت کی پہلی ائیریل ایکشن فرنچائز کا گواہ بننے کے لیے تیار ہوجائیں۔ فائٹر 28 ستمبر 2023 کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی'۔ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو ملک کی پہلی ائیریل ایکشن فرنچائزی ہوگی، جس کے ذریعہ بھارتی فوج کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ Film Fighter New Release Date

میکرز نے فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان اس لیے بھی کیا ہے کیونکہ یہ فلم پہلے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ساتھ ہی ریلیز ہونے والی تھی۔ فائٹر پہلے 26 جنوری 2023 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اتفاق کی بات یہ ہے کہ پٹھان کی ہدایتکاری بھی سدھارتھ آنند کر رہے ہیں اور اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ پڈوکون اور جان ابراہم بھی ہیں۔

فائٹر میں انیل کپور بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ فلم بینگ (2014) اور وار(2019) جیسی دو ایکشن بلاک بسٹر فلموں کے بعد ریتک کی سدھارتھ آنند کے ساتھ تیسری فلم ہوگی۔

مزید پڑھیں: Om The Battle Within Release Date: آدتیہ رائے کپور کی آئندہ فلم ' دی بیٹل ودن' کی ریلیز تاریخ کا اعلان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.