ETV Bharat / sitara

سونو سود ٹویٹر صارف سے کیسا وعدہ کرگئے؟

ایک شادی شدہ جوڑا طلاق کے دہانے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سونو سود سے ٹویٹر پر رابطہ کیا اور سونو سود نے انھیں بہت ہی پیارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ دونوں کو عشائیے کے لیے باہر لے جاؤں گا اور ویڈیو کال کے ذریعے آپ سے بات بھی کروں گا لیکن یہ صرف اس وقت ہوگا جب آپ دونوں ایک ساتھ رہنے کا وعدہ کریں گے۔

Bollywood actor Sonu Sood
بالی ووڈ اداکار سونو سود
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 4:23 PM IST

بالی ووڈ اداکار سونو سود لاک ڈاؤن میں غریب غیرریاستی مزدروں کے لیے مسیحا بن کر ابھرے ہیں، وہ اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں ہزاروں غیرریاستی مزدوروں کو ان کی آبائی ریاست پہنچانے میں مدد کرچکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ اداکار لاک ڈاؤن میں رشتوں کو جوڑنے یا اسے برقرار رکھنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

  • Hey.. pls don’t fight🙏 Don’t let the tough times affect this precious bond. I promise to take u both out for dinner and will speak to you Tom on a video call too. But only if u promise to stay together ❤️❣️ https://t.co/UgjPD1wLrI

    — sonu sood (@SonuSood) June 6, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دراصل ایک شادی شدہ جوڑا طلاق کے دہانے پر پہنچ گیا تھا جس کے بعد انہوں نے سونو سود سے رابطہ کیا اور اس مرتبہ بھی سونو سود نے بہت ہی پیارا جواب دیا ہے۔

ایک صارف نے ٹویٹر پر سونو سود کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سونو سود، پیارے سر، میں آسام کے گوہاٹی میں ہوں اور ہریانہ کے ریواڑی میں اپنے قصبے جانا چاہتا ہوں۔لاک ڈاؤن کے بعد سے بہت ساری پریشانیوں سے گذرنا پڑرہا ہے، یہاں تک کہ بیوی سے لڑائی جھگڑا بھی جاری ہے اور اب ہم دونوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، براہ کرم میرے لیے انتظام کریں اور مجھے گوہاٹی سے دہلی بھیج دیں، میں ساری زندگی آپ کا مشکور رہوں گا۔

اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سونو نے لکھا کہ 'ارے، پلیز، لڑائی مت کرو، اس مشکل صورتحال نے قیمتی بندھن کو متاثر کیا ہے۔میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ دونوں کو رات کے کھانے کے لیے باہر لے جاؤں گا اور ویڈیو کال کے ذریعے آپ سے بات کروں گا لیکن یہ صرف اس وقت ہوگا جب آپ دونوں ایک ساتھ رہنے کا وعدہ کروگے۔

سونو سود سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں اور لوگوں کے پیغامات کا جواب بھی دے رہے ہیں، حال ہی میں انھوں نے کہا کہ 'جب آپ کسی اور کی مدد کرتے ہیں تو آپ کامیابی حاصل کرتے ہیں ورنہ آپ ناکام ہو جاتے ہیں۔'

ایک رپورٹ کے مطابق سونو سود نے پہلے ہی 21،000 غیر ریاستی مزدوروں کو انکے گھر واپس جانے میں مدد فراہم کر چکے ہیں۔اس کے علاوہ اداکار نسرگ طوفان سے متاثرہ 28000 افراد کو کھانا فراہم کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.