حنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح سینیٹائزر کے استعمال سے اس کی دوست راکی جیسوال کے فون کو نقصان پہنچا ہے، بعد میں وہ اپنے بھائی اور راکی کے ساتھ نیا فون خریدنے گئی تھیں۔
حنا نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، 'تو یہ اسکرین کے ساتھ ہوا، اسکرین بالکل کنارے سے برباد ہوگئی۔ فون پر الکحل-سینیٹائزر استعمال نہ کریں۔'
انہوں نے راکی کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی، جو اپنا نیا فون دکھاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
حنا نے لکھا، 'اپنے سیل فون کو گرم پانی میں بھگوئے ہوئے رومال سے صاف کریں۔ سمجھیں، راکی جیسوال۔ آخرکار آپ نے ایک نیا سیل فون خریدا۔'
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ حال ہی میں حنا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں پنچ چکی ہے۔ اور اس کا ثبوت حنا کا انسٹاگرام ہے۔ جی ہاں انسٹاگرام پر حنا کے پیروکاروں کی تعداد 80 لاکھ ہوگئی ہے۔ ایسی صورتحال میں حنا نے کچھ دن قبل ہی 80 لاکھ فالورز پورے ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا تھا۔