ممبئی کے پالی ہلس علاقے میں اداکارہ کنگنا رناوت کے دفتر کو بی ایم سی کے ذریعہ منہدم کرنے کے بعد اس معاملے میں جم کر سیاست ہورہی ہے۔کنگنا نے بی ایم سی کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے۔ آج ان کی درخواست پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہے۔
بدھ کے روز بی ایم سی کی کارروائی کے بعد ، بمبئی ہائی کورٹ نے کنگنا کی درخواست پر کنگنا کو فوری طور پر راحت دیتے ہوئے بی ایم سی کی کارروائی پر روک لگا دی تھی۔ ہائیکورٹ نے بی ایم سی سے جواب طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ بی ایم سی نے اس سے قبل کنگنا کو ایک نوٹس بھیجا تھا جس میں کنگنا کے دفتر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذکر کیا گیا تھا۔ جس کے بعد بدھ کے روز بی ایم سی کے عملے نے مبینہ طور پر غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کے لیے پہنچی تھی۔ جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔
اس واقعے کے بعد میونسپل کارپوریشن کو لے کر کئی سارے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ خود کنگنا نے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو کھلے عام چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے غرور کو توڑنے کا وقت سامنے آگیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں کنگنا نے پاکستان اور جمہوریت کے قتل جیسے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔