ETV Bharat / sitara

'سواگت نہیں کرو گے آپ ہمارا؟'

سلمان خان فلمز پروڈکشن کی فلم 'انتم دی فائنل ٹروتھ' میں سلمان خان اور آیوش شرما مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری مہیش مانجریکر کر رہے ہیں۔

author img

By

Published : Dec 27, 2020, 8:07 AM IST

دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

بالی ووڈ میں سلمان خان کا نام ان چنندہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً ڈھائی دہائیوں سے اپنی بااثر اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنایا ہے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
بالی ووڈ کے دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

سپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ہر سال بالی ووڈ کے بھائی جان کے گھر کے باہر شائقین ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں اور ان کے خصوصی دن پر ان کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اس سال سلمان نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ گلیکسی کے باہر جمع نہ ہوں۔

دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

اپنی آن اسکرین پرفارمنس سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والا اداکار واقعی بالی ووڈ میں ایک لمبا سفر طے کرچکا ہے۔ تفریحی صنعت میں ان کی شراکت نے انہیں مداحوں اور ناقدین کی طرف سے متعدد تعریفیں اور انعامات سے نوازا۔ وہ بالی ووڈ کے سب سے معزز اور پیارے سپر اسٹارز میں سے ایک ہیں۔

دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

27 دسمبر 1965 کو ممبئی میں پیدا ہوئے سلمان خان کا حقیقی نام عبدالرشید سلیم ہے۔ ان کے والد سلیم خان فلم انڈسٹری کے ایک مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ڈائیلاگ رائٹر ہیں۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے سلمان خان کی دلچسپی بھی فلموں کی جانب ہوگئی اور وہ اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔

دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

سلمان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں ریلیز فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ سے کیا تھا حالانکہ اس فلم میں ان کا کردار چھوٹا سا تھا۔ سال 1989 میں سلمان خان کو راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔

نوجوان محبت کی کہانی پر مبنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔ سورج بڑجاتيہ کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم فیئر کے ڈیبو اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد وہ شائقین کے درمیان اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے۔

دبنگ خان کی یوم پیدائش آج
دبنگ خان کی یوم پیدائش آج

سال 1991 میں آئی فلم ’صنم بے وفا‘ سلمان کے کیرئیر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اسی سال ان کی فلم ’ساجن‘ ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ مادھوری دکشت کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی سراہا گیا۔

اس فلم میں سلمان خان نے رومانوی اداکاری کے ساتھ جذباتی اداکاری کر کے ناظرین کو مسحور کردیا۔ سال 1994 میں راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’انداز اپنا اپنا‘، میں سلمان خان کی اداکاری کا نیا روپ دیکھنے کو ملا۔ اس فلم سے پہلے ان کے بارے میں یہ خیال تھا کہ وہ صرف رومانوی کردار ادا کرسکتے ہیں، انہوں نے عامر خان کے ساتھ اپنی مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کردیا۔

' سواگت نہیں کرو گے آپ ہمارا؟'
' سواگت نہیں کرو گے آپ ہمارا؟'

سال 1994 میں سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔ خاندانی پس منظر پر بنی اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور اب تک کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی۔

سال 1997 میں آئی فلم ’جڑواں‘ میں سلمان خان نے ڈبل رول نبھا کر ناظرین کو مسحور کر دیا۔ 1998 میں سلمان خان نے اپنے بھائی سہیل خان کی ہدایت میں بنی فلم ’پيار کیا تو ڈرنا كيا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل کاجول تھیں یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی۔

اس کے بعد 1999 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بنی فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سلمان کے کیریئر کی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ اس فلم میں ایشوریہ رائے اور اجے دیوگن جیسے سنجیدہ اداکار کی موجودگی میں بھی ان کی اداکاری کو سامعین نے خوب سراہا۔

سلمان خان کے کیریئر کی سپرہٹ فلموں میں 2003 میں آئی فلم ’تیرے نام‘ اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’باغبان‘ منظرعام پر آئیں۔

اس کے علاوہ 2005 میں ’میں نے پیار کیوں کیا‘، نو انٹری اور 2007 میں آئی فلم پارٹنرکے ذریعے اپنی زبردست کامک ٹائمنگ کا نظارہ ناظرین کے سامنے پیش کیا۔

2008 میں آئی فلم ’وانٹیڈ‘ سلمان خان کے کیریئر کے لئے بے مثال تبدیلی لے کر آئی۔ پربھو دیوا کی ہدایت میں بنی اس فلم میں سلمان نے ماچوهيرو کا کردار نبھایا۔ ان کے اس انداز کو ناظرین نے خوب پسند کیا اور یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی۔

سال 2010 میں سلمان نے اپنے بھائی ارباز خان کی فلم ’دبنگ‘ میں کام کیا۔ ابھینو کشیپ کی ہدایت میں بنی اس فلم میں ایک مرتبہ پھر سلمان کی ماچومین کی شبیہ کو شائقین نے سراہا اور فلم نے 100 کروڑ روپیے سے زائد کی کمائی کی۔

سال 2011 سلمان خان کے کیریئر کے لئے کامیابیوں سے بھرا سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی ’ریڈی‘ اور باڈی گارڈ جیسی فلموں نے باکس آفس پر ڈیڑھ سو کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کی۔ سال 2012 میں سلمان خان کی’ ایک تھا ٹائیگر‘ اور ’دبنگ 2‘ جیسی فلموں نے بھی باکس آفس پر زبردست کمائی کی۔

سلمان خان کی 2014 میں ’جے ہو اور کک‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں پردہ سمیں پر جلوہ گر ہوئیں۔ ’کک‘ نے ٹکٹ کھڑکی پر 233 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ 2015 میں ’بجرنگی بھائی جان اور پریم رتن دھن پایو‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں منظرعام پر آئیں۔ بجرنگی بھائی جان سلمان خان کے کیریئر کی زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے 320 کروڑ روپے کی کمائی کی جبکہ پریم رتن دھن پایو نے 207 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی کی۔

دوسری جانب 2016 میں سلمان کی فلم ’سلطان‘ نے 300 کروڑ روپے2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ نے 339 کروڑ روپیے کی شاندار آمدنی کی۔علاوہ ازیں 2018 میں ریس ۔ 3(169 کروڑ روپے) 2019 میں بھارت (209 کروڑ روپے) اور دبنگ ۔3 (104 کروڑ روپے) کی کمائی کرچکی ہیں۔

سلمان خان کی قابل ذکر فلموں میں پتھر کے پھول، دل تیرا عاشق، کرن ارجن، خاموشی، جیت، جب پیار کسی سے ہوتا ہے، بندھن، بیوی نمبر ون، ہم ساتھ ساتھ ہیں، گرو، مجھ سے شادی کروگی، یووراج اور ویر وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.