اجے دیوگن کی حال ہی میں منظرعام پر آئی فلم 'تاناجی: دی انسنگ وارئیر' 200 کروڑ روپے سے زائد کی آمدنی کر چکی ہے۔ وہ فلم کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی اجے اپنے اگلے پروجیکٹس میں مصروف ہوگئے ہیں۔
اجے بھارتی فٹ بال ٹیم کے کوچ سعید عبدالرحیم کی زندگی پر مبنی فلم میدان میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم کا فرسٹ لک بھی منظر عام پر آگیا ہے۔
اجے دیوگن نے اسے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور اسی کے ساتھ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ اجے دیوگن نے لکھا '27 نومبر 2020 کو میدان فلم دیکھنے کے لیے تیار ہو جایئے۔
اہم بات یہ ہے کہ فلم میدان حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس کی ہدایت کا کام امت شرما کر رہے ہیں۔ سعید عبدالرحیم 1950 سے 1963 تک فٹ بال ٹیم کے کوچ رہے ہیں جنہیں جدید بھارتی فٹ بال کا معمار بھی کہا جاتا ہے۔ فلم میں ان کا کردار اجے دیوگن نبھائیں گے۔