ETV Bharat / sitara

نانا پاٹیکر راء چیف کا کردار ادا کریں گے - را ء کے چیف کا کردار ادا کریں گی

فیروز ناڈیاڈوالا والا نے کہا کہ وہ اس سیریز پر پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں اور اسے بڑی شان سے تیار کیا جائے گا۔

را ء کے بانی ' آر این کاؤ ' کی بایوپک
را ء کے بانی ' آر این کاؤ ' کی بایوپک
author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:20 AM IST

فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کی خفیہ تنظیم انٹلیجنس ایجنسی ریسرچ اینڈ انیلیسس ونگ (را ء ) کے بانی لیجنڈری اسپائی ماسٹر رامیشور ناتھ کاوٓ کی زندگی پر ایک ویب سیریز بنانے کے ساتھ ساتھ ایک فلم بھی بنا رہے ہیں۔

فیروز ناڈیاڈوالا نے کہا کہ وہ اس سیریز پر پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں اور اسے بڑی شان سے تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ' ہم اس پروجیکٹ پر پانچ برسوں سے کام کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کو ہر ایک کے ساتھ بانٹنا اور جانا جانا چاہئے۔ لہذا ہم اس کو ایک ویب سیریز کے طور پر سب سے پہلے بنا رہے ہیں جس میں اس وقت 20 اقساط کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ ہم اس کے لیے دو بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمس پر بات چیت کر رہے ہیں۔ '

پروڈیوسر نے بتایا کہ فلم ایک ہی کاسٹ اور عملے کے ساتھ ایک ہی وقت پر بنائی جائے گی۔

ناڈیاڈوالا نے کہا کہ 'یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے لہذا اس نے نہ صرف تحقیق میں بلکہ منصوبہ بندی اور عملدرآمد پر بھی بہت وقت لیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ ٹیم ابھی اس فلم کے لیے کاسٹ اور عملے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' نانا پاٹیکر مسٹر کاؤ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم دوسرے اداکاروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ سیریز کی کاسٹ اور عملے کے بارے میں جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔'

قابل ذکر ہے کہ رامیشور ناتھ کاؤ ایک انتہائی نجی شخص تھے جو سنہ 1962 میں چین اور بھارت تنازعہ کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سکیورٹی (ڈی جی ایس) کے بانیوں میں سے ایک تھے ۔

ناڈیاڈوالا نے کہا کہ ہم راء کی تاریخ اور تشکیل کو دکھائیں گے۔ مسٹر کاؤ آئی بی کے پہلے سربراہ تھے اور پھر انہیں اندرا گاندھی اور جوہر لعل نہرو جی نے راء کا سربراہ مقرر کیا۔ اس فلم میں ہم ان کے ذریعہ کئے گئے کئی مشنوں کے بارے میں دکھائے گے۔ ہماری کہانی راء کے کئی خفیہ مشنز پر مبنی ہے جن کو راء نے بیرونی ممالک اور ملک کی قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے انجام دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.