ETV Bharat / sitara

'اترپردیش میں فلم سٹی سے بالی ووڈ کو نئی راہ ملے گی'

اداکار اور ہدایتکار نلین سنگھ کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں فلمسٹی بننے سے بالی ووڈ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔اس سلسلے میں انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔

اداکار اور ہدایتکار نلین سنگھ
اداکار اور ہدایتکار نلین سنگھ
author img

By

Published : Oct 10, 2020, 3:59 PM IST

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے بالی ووڈ میں کافی ہلچل مچی ہوئی ہے، لیکن وہیں یوگی حکومت نے اترپردیش میں فلم سٹی بنانے کا اعلان کر سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔فلم اداکار اور ہدایتکار نلین سنگھ کا کہنا ہے کہ یہاں سے فلم سٹی بننے والے بالی ووڈ کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔

ہدایتکار نلین سنگھ سے خصوصی بات چیت

نلین سنگھ کا کہنا ہے کہ اترپردیش میں فلم سٹی بننے سے بالی ووڈ کو ایک نئی راہ ملے گی جس میں تمام ریاست کے اداکار، ہدایتکار کو فائدہ بھی حاصل ہوگا اور جو اداکار اور ہدایتکار ممبئی جاکر کام نہیں کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہاں پر کام کرنا کافی آسان ہوگا۔

سنگھ کا کہنا ہے کہ ممبئی میں فلم سٹی ہونے سے کچھ مافیاؤں کے دباؤ میں کام کرنا پڑتا ہے۔اسلئے وہاں کام کرنا آسان نہیں ہے ۔یہ مافیا بالی ووڈ میں قبضہ کرکے من مانی کر رہے ہیں۔لیکن اب اترپردیش میں مافیاؤں کا راج نہیں چلے گا اور یہاں ہر فلم ہدایتکار بغیر فکر کے اپنا کام اچھے طریقے سے مکمل کرپائیں گے۔

اترپردیش میں فلم سٹی بننے سے قریب 1 سے دو لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا جس سے اترپردیش کی معاشی حالت مضبوط ہوگی اور جو اطراف کے لوگ بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند ہوتے ہوئے بھی ممبئی نہیں جاسکتے وہ یہاں کام کر اپنے خواب کو پورا کرسکتے ہین۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.