ETV Bharat / sitara

فلم اور ٹی وی سیرئیلوں کے لیے شوٹنگ کی اجازت

حکومت نے اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کے لئے شوٹنگ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فلم اور ٹی وی سیرئیلوں کے لیے شوٹنگ کی اجازت
فلم اور ٹی وی سیرئیلوں کے لیے شوٹنگ کی اجازت
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 6:18 PM IST

اس سلسلے میں اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک خصوصی ہدایت جاری کی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہ اعلان کیا کہ اب فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر لگی پابندی ہٹا لی گئی ہے اور وزارت داخلہ اور وزارت صحت کی ہدایات کے تحت شوٹنگ ہو سکے گی۔

شوٹنگ کے دوران کیمرے کے سامنے اداکار اور ان کے ساتھ ماسک نہیں پہنیں گے لیکن دیگر لوگوں کو پہننا لازمی ہوگا اور سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا۔

شوٹنگ کے وقت شائقین موجود نہیں رہیں گے۔ شوٹنگ کے دوران سینیٹائزر وغیرہ کا استعمال کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظر فلموں اور ٹی وی سیرئیلوں کی شوٹنگ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

یہ ہدایت ریاستی حکومت نافذ کرسکتی ہے ۔وہ چاہے تو مقامی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے دیگر التزام کرسکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر شوٹنگ پر پابندی لگنےسے فلم انڈسٹری کی معیشت کافی خراب ہوگئی تھی۔اداکار بھوکے مرنے کے دہانے پر پہنچ گئے تھے اور ان کےلیے روزگار کا بحران کھڑا ہوگیا تھا۔یہ دیکھتے ہوئے حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.