ETV Bharat / sitara

اداکار انیل کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پالی پہنچے - Anil Kapoor

ریاست راجستھان کے ضلع پالی میں انیل کپور اپنی آئندہ فلم تھار کی شوٹںگ کے لیے 15 دنوں تک یہیں مقیم رہیں گے۔

اداکار انیل کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پالی پہنچے

author img

By

Published : Jan 7, 2021, 11:09 AM IST

بالی ووڈ اداکار انیل کپور اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بدھ کی شام کو ضلع پالی میں واقع مشہور ہوٹل نارلائی راولا پہنچے ہیں۔وہ تقریبا 15 دن تک یہیں مقیم رہیں گے۔

اداکار انیل کپور کی ایک جھلک دیکھنے کےلیے ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نارلائی راولا کے پاس ہجوم لگا کر کھڑی ہے۔انیل کپور اپنی آئندہ فلم تھار کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں پہنچےہیں۔ان کے فلم کی شوٹنگ راجسمند ضلع کے روپ نگر گاؤں میں موجود ایک قدیم قلعے میں ہوگئی۔وہیں اسی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور بھی ایک ہفتہ قبل نارلائی پہنچ چکے تھے۔

اداکار انیل کپور اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے پالی پہنچے

ہرشن وردھن کپور گزشتہ ایک ہفتے سے انیل کپور کی فلم کی شوٹنگ کےلیے صحیح جگہ تلاش رہے تھے۔اس جگہ کے طئے ہونے کے بعد بدھ کی شام کو انیل کپور بھی نارلائی پہنچے ہیں۔بدھ کے روز ہی انیل کپور نے اپنی فلم کی شوٹنگ کی لوکیشن دیکھنے کے بعد رات کو نارلائی ہوٹل پہنچ کر آرم کیا،

واضح رہے کہ نارلائی راولا اپنی آثار قدیمہ کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ انیل کپور سے پہلے بھی بہت سارے اداکار اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں یہاں قیام کرچکے ہیں۔ 1 سال پہلے اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور نارلائی راولا میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے یہاں آئے تھے۔ اس سے قبل سلمان خان اور امیتابھ بچن سمیت متعدد اداکار بھی یہاں ٹھہرے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.