ETV Bharat / sitara

Farhan Akhtar and Shibani Dandekar: فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر رشتہ ازدواج میں منسلک

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 6:23 PM IST

Updated : Feb 19, 2022, 7:16 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار، رائٹر اور فلمساز فرحان اختر نے اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے شادی کر لی۔ Farhan Akhtar married Shibani Dandekar

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی
فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی

فرحان اختر نے آج (19 فروری کو) اپنی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کے ساتھ خاندان، رشتہ داروں، قریبی دوستوں اور فلمی شخصیات کی موجودگی میں شادی کی۔ Farhan Akhtar married Shibani Dandekar

شادی کی پہلی تصویر منظر عام پر آئی جس میں فرحان اور شیبانی دولہا دلہن کے سوٹ میں ہیں۔

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی
فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی

فرحان اختر اور شیبانی نے ممبئی کے کھنڈالہ فارم ہاؤس میں شادی کی۔

فرحان۔شیبانی کی شادی میں ریتک روشن اپنے پورے خاندان کے ساتھ پہنچے جب کہ فلمساز آشوتوش گواریکر اور ستیش کوشک سمیت کئی ستاروں نے شادی میں شرکت کی۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی بھی شادی میں نظر آئیں۔

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی
فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر کی شادی

شادی کی جو پہلی تصویر سامنے آئی ہے اس میں فرحان اختر نے کالے رنگ کا سوٹ پہنا ہے جب کہ شیبانی سرخ گاؤن میں ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان اور شیبانی کی شادی کی خبریں کافی عرصے سے کافی موضوع بحث تھیں اور اب یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا ہے۔

فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر
فرحان اختر اور شبانی دانڈیکر

دراصل جمعرات کو فرحان اختر کے گھر مہمانوں کی بہت آمد ورفت اور کافی ہلچل تھی۔ اس دن فرحان۔شیبانی کی مہندی اور ہلدی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وہیں فرحان اختر کے والدین جاوید اختر اور شبانہ اعظمی بھی شیبانی کو پسند کرتے ہیں اور انہیں ایک اچھی لڑکی بتاتے ہیں۔

واضح رہے کہ شیبانی ٹی وی میزبان انوشا ڈانڈیکر کی بہن ہیں۔

Last Updated : Feb 19, 2022, 7:16 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.