ETV Bharat / sitara

Sandhya Mukherjee Passes Away: معروف گلوکارہ سندھیا مکھرجی کا انتقال

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 6:57 AM IST

Updated : Feb 16, 2022, 7:15 AM IST

معروف گلوکارہ سندھیا مکھرجی کو سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے انہیں دو ہفتے پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں کورونا وبا کی جانچ میں وہ پازیٹیوآئی تھیں۔ اس درمیان ان کی حالت میں بہتری نظر آرہی تھی۔ وہ کورونا کی جانچ میں منفی بھی آگئی تھیں۔ تاہم گذشتہ شام ان کا انتقال ہوگیا۔ Bengali Singer Sandhya Mukherjee Passes Away

سندھیا مکھرجی
سندھیا مکھرجی

ملک کی معروف گلوکارہ سندھیا مکھرجی کا منگل کو دل دروہ پرجانے سے یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اسپتال کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔ Bengali Singer Sandhya Mukherjee Passes Away

وہ 90 برس کی تھیں اور ان کے کنبہ میں بس ان کی ایک بیٹی ہیں۔

سانس لینے میں تکلیف ہونے کی وجہ سے انہیں دو ہفتے پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں کورونا وبا کی جانچ میں وہ پازیٹیوآئی تھیں۔ اس درمیان ان کی حالت میں بہتری نظر آرہی تھی۔ وہ کورونا کی جانچ میں منفی بھی آگئی تھیں۔

طویل عرصہ سے چل رہی گیس کے مسئلہ کی وجہ سے منگل کو اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ بلڈ پریشر کم ہونے کی وجہ سے انہیں ویسوپریشر کی سپورٹ پر رکھا گیا۔ آخر کار شام کے ساڑھے سا ت بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلی ممتا بنرجی نے ان کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے ٹوئٹ کیا کہ عظیم موسیقی آرٹسٹ بنگ وبھوشری سندھیا مکھوپادھیائے کے انتقال سے بہت دکھی ہوں۔ان کا انتقال موسیقی کی دنیا کے لئے بہت بڑا نقصان ہے جسے ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:گلوکارہ شیاملا جی بھاوے چل بسیں

وزیراعلی نے انہیں ’سریلی آواز کی رانی‘ کے طورپر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے موسیقی کی دنیا اور ان کے لاکھوں پیروکاروں کے دلوں میں ہمیشہ کے لئے سونا پن آگیا ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Feb 16, 2022, 7:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.