ETV Bharat / sitara

اولی ووڈ کی مشہور گلوکارہ تپو مشرا کی کورونا کے سبب موت

اولی ووڈ کے مشہور پلے بیک گلوکارہ تپو مشرا انتقال کر گئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گلوکارہ بھونیشور کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جن کی کورونا کے سبب موت ہوگئی۔

اولی ووڈ کی مشہور گلوکارہ تپو مشرا کی کورونا کے سبب موت
اولی ووڈ کی مشہور گلوکارہ تپو مشرا کی کورونا کے سبب موت
author img

By

Published : Jun 20, 2021, 11:03 AM IST

گلوکارہ مشرا کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد وہ خود کو قرنطین کر لی تھیں۔ جیسے ہی کورونا مثبت رپورٹ آئی تو انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ گذشتہ 1 ماہ سے وینٹی لیٹر سپورٹ پر تھیں۔ جہاں وہ علاج کے دوران انتقال کر گئیں۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ گلوکارہ کے پھیپھڑوں کو کافی نقصان پہنچا تھا اور آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اس کے اہل خانہ نے اوڈیشہ کے وزیر اعلی سے مدد بھی طلب کی تھی کہ انہیں علاج کے لئے ریاست سے باہر منتقل کیا جا سکے۔ اس سے قبل ان کے والد بھی 10 مئی کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

مشہور اولی ووڈ پلے بیک گلوکارہ ٹپو مشرا کا گذشتہ روز بھوبنیشور کے نجی اسپتال میں کووڈ پیچیدگیوں کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کے پھیپھڑوں کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا تھا اور آکسیجن کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے اوڈیشہ کے وزیر اعلی سے مدد کی طلب کی تھی۔

تپو نے دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر کے دوران متعدد ہٹ فلمی نغمو، البموں اور بھجنوں کو اپنی سریلی آواز دی تھی۔

انہوں نے سنگنگ کا آغاز فلم 'کولا نندن' سے کیا تھا، ورسٹائل گلوکارہ نے 150 سے زیادہ فلموں میں گانے گائے ہیں۔

تپو کے انتقال کی خبروں کے فوراً بعد ہی کئی حلقوں سے تعزیت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.