ملیالم فلموں کے مشہور نغمہ نگار پوواچل قادر کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے باعث گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ 72 سالہ قادر کچھ عرصہ سے زیر علاج تھے اور منگل کی آدھی رات کو انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔
چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں انہوں نے 400 سے زیادہ ملیالم فلموں میں گانے لکھے۔ تقریبا 1500 گانوں میں سے کچھ گانے لافانی کامیابی میں تبدیل ہوگئے۔ انہوں نے 1973 میں ملیالم فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 2011 تک مصروف رہے۔
وزیر اعلیٰ پنرائی وجین نے قادر کی موت پر تعزیت کی اور ریاست کے معاشرتی ماحول کو ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ وجین نے کہا ، "وہ شاید اس شخص کے طور پر جانے جائیں گے، جس نے فلم انڈسٹری کے لیے سب سے زیادہ گانے لکھے ہیں۔ انہیں بہت یاد کیا جائے گا۔'
ریاست کے ہر نامور موسیقار اور گلوکار نے ان کے گانوں کا استعمال کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ملیالم فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ہٹ پروڈیوسرز کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔