سپراسٹار رجنی کانت کے نام سےایک خط سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں یہ کہا گیا کہ رجنی کانت موجودہ کورونا کی صورتحال اور بیماری کے باعث وہ سیاست سے دوری اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس خط میں کہا گیا رجنی اپنی نہیں بلکہ ان کے ساتھ رہنے والے افراد کی صحت کو لیکر فکر مند ہیں۔اور وہ گردے کے عارضے میں مبتلا ہیں۔اس خط کےمنظر عام پرآنے کے بعد سوپراسٹار کے مداحوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
تاہم بعد میں رجنی کانت نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس پر ردعمل دیا۔ انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر ڈالا گیا خط ان کا لکھا نہیں ہے تاہم یہ بات سچ ہے کہ انھیں گردہ کا عارضہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ وہ جلد ہی مداحوں سے مشورے کے بعد سیاست میں آنے اور سیاسی پارٹی کو لانچ کرنے سےمتعلق فیصلہ کریں گے۔