ETV Bharat / sitara

فیصل خان بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

فیصل خان نے سال 1969 میں فلم ' پیار کا موسم' سے چائلڈ اداکار کے طور پر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس فلم میں فیصل نے اداکار ششی کپور کے پچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

فیصل خان بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے کے لیے تیار
فیصل خان بالی ووڈ میں دوبارہ قدم رکھنے کے لیے تیار
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 7:34 PM IST

بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان کے چھوٹے بھائی فیصل خان ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔فیصل خان کی نئی فلم 'فیکٹری' میں نظر آئیں گے، جو بطور ہدایتکار ان کی پہلی فلم ہوگئی۔ اداکار نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی آئندہ فلم سے متعلق کچھ ضروری باتیں شیئر کی اور ساتھ میں بڑے بھائی عامر خان سے ان کے تعلقات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔

ای ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فیضل خان نے بتایا کہ اس فلم کے ہدایت کار شارق منہاج ہیں۔ میں نے اپنے کیرئیر میں کئی چھوٹی چھوٹی فلمیں کی ہیں، جن میں میلا اور مدہوش جیسی فلمیں بھی شامل ہیں، میں بہت محنت کر رہا تھا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان فلموں کو نہ تو صحیح طریقے سے بنایا گیا اور نہ ہی اسے وقت پر ریلیز کیا گیا، جس سے میری ساری محنت برباد ہوگئی۔ وہیں منہاج کے پاس بھی ان فلموں پر دھیان دینے کے لیے وقت نہیں تھا، اس لیے میں نے خود سے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ میرے اس پروجیکٹ کا بھی ایسا حال نہ ہو، کیونکہ اب میں بوڑھا ہو رہا ہوں، اس لیے میں نے فلم میکرز سے وہ سب کہا جو مجھے صحیح لگا جبکہ انہوں نے مجھ سے کہا کہ ’تم خود کیوں نہیں اس فلم کی ہدایتکاری کرتے ہو‘۔

فلم لکھنے سے فلم نہیں بن جاتی

فیصل نے اپنے تجربوں کو شیئر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ' آپ تو جانتے ہی ہیں کہ فلم لکھنے سے ہی فلم نہیں بن جاتی ہے، عامر خان پروڈکشن کے ساتھ کام کرنے سے اور مکرند دیش پانڈے کے ساتھ تھئیٹر کرنا فلمکار بننے کے لیے کافی نہیں ہے۔ آپ کو خود شناسی کرنی ہوگی اور اپنے ہنر کی پہچان بھی کرنی ہوگئی اور میں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شروع سے ہی ان سب چیزوں پر دھیان دیا ہے۔ میں بچپن سے ہی فلم سیٹ کے ماحول سے واقف ہوں، جس سے میری ہدایتکار بننے کی بنیاد مضبوط ہوئی ہے۔ یہ بالکل پہلے قدم جیسا رہا ہے۔

فیصل نے بھائی عامر خان کے ساتھ تعلقات پر بات کی

انٹرویو میں فیصل خان نے بڑے بھائی عامر خان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ ' ہمارے درمیان سب کچھ بہتر ہے، ذاتی طور پر میں اپنے فیصلے خود لیتا ہوں، میں وہ فلم ہدایتکار نہیں ہوں، جسے خود ہی نہیں معلوم کہ اس نے کیا بنایا ہے۔ میں نے ہمیشہ سے اچھا کام کیا ہے اور میرے فلم میکرز نے بھی اس میں میری مدد کی ہے'۔

فیصل کی فلم کیرئیر کی شروعات

واضح رہے کہ فیصل خان نے سال 1969 میں فلم ' پیار کا موسم' سے چائلڈ اداکار کے طور پر اپنی فلمی سفر کی شروعات کی تھی۔اس فلم میں فیصل نے اداکار ششی کپور کے پچپن کا کردار ادا کیا تھا۔اس کے بعد انہیں عامر خان کی فلم 'قیامت سے قیامت تک' میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے تھے۔ وہیں فیصل نے فلم 'جو جیتا وہ سکندر' میں بھی ایک چھوٹا سا کردار ادا کیا تھا، جس کے لیے انہیں کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ وہیں سال 2017 میں فیصل اس وقت سرخیوں میں نظر آئے جب وہ فلم ' مینٹل' کے ساتھ پردے پر واپسی کر رہے تھے، لیکن فلم آج تک ریلیز نہیں ہوپائی ہے۔

وہیں عامر خان اپنی آئندہ فلم ' لال سنگھ چڈا' کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔اسکے علاوہ ساؤتھ اداکار ناگا چیتنیا کو بھی فلم میں اہم کردار میں دیکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.