ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور - بالی ووڈ میں شمی کپور اداکار تھے

بالی ووڈ میں شمی کپور ایسے اداکار ہیں جنہوں نے امنگ اور جذبات کو بڑے پردے پر انتہائی رومانوی انداز میں پیش کیا۔

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 12:10 PM IST

زندگی کو اپنے کردار میں متحرک کرنے والے شمی کپور کی فلموں پر نظر ڈالنے پر ان پر فلمائے گائے نغموں اور گیت کے بولوں میں مستی کا احساس ہوتا ہے۔ ’بار بار دیکھو ہزار بار دیکھو‘ اور ’چاہے مجھے کوئی جنگلی كہے‘ جیسے گیتوں میں آج بھی ان کی باغیانہ تصویر ہمارے ذہن میں گردش کرنے لگتی ہیں۔

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور
بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور

رومانوی فلموں کے خالق یش چوپڑہ

شمی کپور کو ریبل یعنی باغی اداکار کا لقب اس لیے دیا گیا ہے کیونکہ اداسی، مايوسی اور دیوداس نما اداکاری کے روایتی طرز کو بالکل مسترد کرکے اپنی اداکاری کے لیے ایک نئی راہ پیدا کی۔

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور
بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور

21 اکتوبر 1931 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے شمی کپور کے والد پرتھوی راج کپور فلم انڈسٹری کے عظیم اداکار تھے۔ گھر میں فلمی ماحول ہونے پر شمی کپور کا رجحان بھی اداکاری کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکار بننے کا خواب دیکھنے لگے۔ سنہ 1953 میں آئی فلم ’جیون جیوتی‘ سے بطور اداکار شمی کپور نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور
بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور

شمی کپور کا ستارہ ڈائریکٹر ناصر حسین کی سنہ 1957 میں آئی فلم ’تم سا نہیں دیکھا‘ سے چمکا۔ بہترین نغمہ اور اداکاری سے سجی اس فلم کی کامیابی نے شمی کپور کو اسٹار کے طور پر ان کی شناخت قائم کی۔ آج بھی اس فلم کے سدا بہار نغمات ناظرین اور سامعین کو سحر میں مبتلا کر دیتے ہیں۔ 60 کے عشروں میں شمی کپور شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچے۔

بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور
بالی ووڈ کے باغی اداکار تھے شمی کپور

جب کبھی فلم سازوں کو کسی نئی اداکارہ کو فلم انڈسٹری میں موقع دینا مقصود ہوتا تھا تو انہیں شمی کپور کے ساتھ فلم میں لیتے تھے۔ ان اداکاراؤں میں سائرہ بانو( جنگلی)، آشا پاریکھ’ دل دے کر دیکھو‘ اور شرمیلا ٹیگور (کشمیر کی کلی) شامل ہیں۔
انہوں نے پانچ دہائیوں پر مشتمل فلمی کیریئر میں تقریبا 200 فلموں میں کام کیا۔ ان کی کچھ قابل ذکر فلمیں رنگین راتیں، تم سا نہیں دیکھا، مجرم، اجالا، دل دے کر دیکھو، جنگلی، پروفیسر، چائنا ٹاؤن، بلف ماسٹر، كشمير کی كلی، راجكمار، جانور، تیسری منزل، این ایوننگ ان پیرس، برهمچاری، تم سے اچھا کون ہے اور پرنس ہیں۔سنہ 1968 میں انہیں فلم برہمچاری کے لیے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔

معاون کردار کے طور پر سنہ 1982 میں ’ودھاتا‘ فلم کے لیے انہیں بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔سنہ 1995 میں انہیں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ‘1998 میں فن کار ایوارڈ 1999 میں زی سنے کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور سنہ 2000 میں اسٹار سنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

اپنی دلکش اداؤں سے طویل عرصہ تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے شمی کپور 14 اگست 2011 کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے مگر ان کی اداکاری کا نیا اسلوب شوخی اور مستی ہمیں ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہے گی۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.