ETV Bharat / sitara

فلم اداکار شریاس تلپڑے سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو - حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی

فلم اداکار شریاس تلپڑے نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ شریاس نے اپنی آنے والی فلم 'ویلکم ٹو بجرنگ پور' کے بارے میں جانکاری دی۔ ویلکم ٹو بجرنگ پور کی کہانی گاؤں کی تہذیب و ثقافت پر مبنی ہے۔

فلم اداکار شریاس تلپڑے سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jul 27, 2021, 9:47 AM IST

حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں 'ویلکم ٹو بجرنگ پور' کی شوٹنگ جاری ہے۔ فلم میں معروف اداکار شریاس تلپڑے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے 'ویلکم ٹو بجرنگ پور' کے سیٹس پر جاکر شریاس تلپڑے کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔

سوال: کیا ویلکم ٹو بجرنگ پور فلم، ویلکم ٹو سجّن پور کا سیکوئل ہے؟

جواب: نہیں، یہ دونوں کہانیاں مختلف ہیں۔ ویلکم ٹو بجرنگ پور ایک الگ کہانی ہے اور ویلکم ٹو سجّن پور ایک الگ کہانی ہے۔ ویلکم ٹو بجرنگ پور کی کہانی بیرون ملک سے آئی ایک خاتون پر مبنی ہے۔

سوال: جیسا کہ آپ کو زیادہ تر فلموں میں کامیڈی کرتے دیکھا جاتا ہے، تو کیا آپ اس فلم میں کامیڈی کرتے یا کچھ مختلف کرتے نظر آئیں گے؟

فلم اداکار شریاس تلپڑے سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو

جواب: اگر یہ فلم کامیڈی ہے تو اس میں ضرور کامیڈی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ میں نے اس فلم میں ایک پڑھے لکھے نوجوان کا کردار بھی نبھایا ہے۔ جو بیرون ملک سے آئی ایک خاتون کی مدد کرتا ہے۔

سوال: آپ نے بالی ووڈ میں فلم 'آنکھیں' سے شروعات کی تھی جس میں آپ کو ایک چھوٹے سے چائے والا کا کردار ملا تھا۔ اس کے بعد آپ کی زندگی میں اقبال' فلم کی صورت میں اہم موڑ آیا جس نے آپ کی زندگی بدل دی۔ کیسا رہا وہ سفر؟

جواب: ہنستے ہوئے شریاس نے کہا کہ 'چائے والا کا کردار ہمیشہ کامیاب ہوتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے میرے بارے میں بہت اچھی تحقیق اور ہوم ورک کیا ہے۔

شریاس نے مزید بتایا کہ 'آنکھیں' فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ دو سین کرنے کو ملا تھا۔ ویسے بھی میں امیتابھ بچن جی کا بہت بڑا مداح ہوں۔ بچن جی کے ساتھ فریم شیئر کرنا اس وقت اور آج بھی میرے لیے بڑی بات ہے۔ اقبال فلم میری زندگی کا اہم موڑ لے کر آئی۔ میں جو بھی ہوں اقبال کی بدولت ہوں۔'

سوال: راموجی فلم سٹی کے بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گے؟ اب تک آپ کا تجربہ کیسا رہا؟ کیا آپ نے پہلے بھی یہاں کسی فلم کی شوٹنگ کی؟

جواب: راموجی فلم سٹی شوٹنگ کا میرا پسندیدہ مقام ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب کوئی کہتا ہے کہ ہم راموجی فلم سٹی میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ کیونکہ اس جگہ کی توانائی بہت ہی مثبت اور فضا انتہائی خوشگوار ہے۔ یہاں کی کھلی جگہ میں بہت سے درخت اور پودے ہیں اور یہاں ستارا ہوٹل میں رہنا اچھا لگتا ہے۔ ساتھ ہی ہوٹل کا کھانا بھی پسند ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں یہاں کئی سالوں سے شوٹنگ کر رہا ہوں۔ گولمال کا ہر ایک پارٹ یہاں شوٹ کیا ہے، ویلکم ٹو سججن پور کی شوٹنگ بھی یہیں پر کی گئی تھی اور میں نے یہاں بہت سی فلموں کی شوٹنگ کی ہے۔ میں راموجی فلم سٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔'

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا کے ساتھ نظر آئیں گے

سوال: ویلکم ٹو بجرنگ پور کے بارے میں آپ اپنے مداحوں سے کیا کہنا چاہیں گے جس کی شوٹنگ راموجی فلم سٹی میں ہورہی ہے؟

جواب: میں مداحوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ 'انہوں نے مجھے اب تک بے حد محبت دی ہے۔ میں جو بھی ہوں میں انہیں کی وجہ سے ہوں۔ میں ان سے یہی کہنا چاہوں گا کہ جب بھی میری آنے والی فلمیں ریلیز ہو تو اسے پیار اور سپورٹ دیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.