ETV Bharat / sitara

جیا پردہ کےبارے میں آپ کیا جانتے ہیں - do you know

رامپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کی امیدوار اور بالی وڈ ادکارہ جیا پردہ کی خوبصورتی اور اداکاری سے عظیم فلمساز ستیہ جیت رے اتنے زیادہ متاثر تھے کہ وہ انہیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک سمجھتے تھے۔

جیا پردہ کےبارے میں آپ کیا جانتے ہیں
author img

By

Published : Apr 13, 2019, 8:20 PM IST

ستیہ جیت رے انہیں لے کر ایک بنگلہ فلم بنانے والے تھے لیکن صحت خراب ہونے کی وجہ ان کا یہ منصوبہ ادھورا ہی رہ گیا۔
جیہ پردا کا اصل نام للیتا رانی ہے، ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں راجامندري میں 3 اپریل 1962 کو ایک متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔
ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے۔
بچپن سے ہی جیا پردہ کا رجحان رقص کی جانب تھا ان کي ماں نيلاوني نے رقص کے طرف ان کے بڑھتے رجحان کو دیکھ لیا اور انہیں رقص سیکھنے کے لیے داخلہ دلا دیا۔
چودہ برس کی عمر میں جیا پردہ کو اپنے اسکول میں رقص پروگرام پیش کرنے کا موقع ملا جسے دیکھ کر ایک فلم ڈائریکٹر ان سے کافی متاثر ہوئے اور اپنی فلم 'بھومی كوسم' میں ان سے رقص کرنے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔بعد میں اپنے والدین کے زور دینے پر جیا پردہ نے فلم میں رقص کرنا قبول کر لیا۔
جیا پردہ کا شمار ان چنندہ اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.