آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی ہیلتھ اپڈیٹ کے مطابق "دلیپ صاحب وینٹی لیٹر پر نہیں بلکہ آکسیجن سپورٹ پر کھے گئے ہیں۔ دلیپ صاحب کا علاج کرنے والے ماہر ڈاکٹر جلیل پارکر کے بتائے گئے کچھ ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے"۔
اتوار کے روز اداکار کے اہل خانہ نے اپنے مداحوں سے واٹس ایپ پر شیئر کی جانے والی پوسٹوں پر توجہ نہ دینے کی اپیل کی تھی۔ اہل خانہ نے کہا تھا کہ واٹس ایپ کی پوسٹوں پر دھیان نہ دیں، دلیپ صاحب کی حالت مستحکم ہے۔
اہل خانہ اسی اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ "آپ سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے دل سے شکریہ۔ ڈاکٹروں کے مطابق، وہ 2-3 دنوں میں گھر آجائیں گے۔ انشاء اللہ"۔
اس سے قبل اتوار کے روز ، انہیں معمول کی جانچ پڑتال اور معائنے کے لئے غیر کووڈ پی ڈی ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اتوار کی صبح انہیں سانس لینے میں دشواری ہوئی تھی۔
یو این آئی