ETV Bharat / sitara

Dilip Kumar Hospitalised: دلیپ کمار ہسپتال میں داخل - دلیپ کمار کی صحت خراب

دلیپ کمار کو سانس لینے کی شکایت کے بعد "احتیاطی تدبیر" کے طور پر ممبئی شہر کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے۔

دلیپ کمار ہسپتال میں داخل
دلیپ کمار ہسپتال میں داخل
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 12:22 PM IST

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سوپر اسٹار دلیپ کمار کو "احتیاطی تدبیر" کے طور پر سانس لینے کی شکایت کے بعد ممبئی شہر کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دس دن پہلے انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں کا دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق، 98 سالہ اسکرین آئیکن جنھیں ہندوجہ اسپتال، نان کووڈ فیسیلٹی کے طبی مرکز میں منگل کے روز دوبارہ داخل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دلیپ کمار ٹھیک ہیں۔ اس سے قبل بھی انھیں سانس لینے کی شکایت پر اسی ہسپتال میں 6 جون کو داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں دلیپ کمار کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کا کیریئر مغل اعظم، دیوداس، نیا دور، رام اور شیام جیسی کامیاب فلموں کے ذریعہ پانچ دہائیوں پر محیط ہے۔ ان کی آخری فلم 1998 میں آئی فلم قلعہ تھی۔ دلیپ کمار کی اداکاری سے بالی ووڈ کا ہر اداکار متاثر ہے، امیتابھ بچن سے لے کر شاہ رخ خان اور موجودہ دور کے نئے اداکار سبھی دلیپ کمار کے مداح ہیں اور سبھی ان کا احترام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی میوزک ویڈیو ’فی الحال۔ 2‘ کا دوسرا پوسٹر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.