ETV Bharat / sitara

فٹ رہنے کے لئے ورزش کررہے ہیں دھرمیندر - دھرمیندر کا ورزش کا ویڈیو وائرل

ہندی سنیما کے ہی مین دھرمیندر فٹ رہنے کے لئے فارم ہاؤس میں ورزش کررہے ہیں۔اداکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ ورزش کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فٹ رہنے کے لئے ورزش کررہے ہیں دھرمیندر
فٹ رہنے کے لئے ورزش کررہے ہیں دھرمیندر
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 6:38 PM IST

دھرمیندر فلم انڈسٹری میں سرگرم نہیں ہیں وہ اپنا زیادہ تر وقت اپنے فارم ہاؤس میں ہی گزارتے ہیں اور وہیں سے ویڈیو بناکر شائقین کے درمیان شیئر کرتے ہیں ان کی ویڈیو کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں اپنی ویڈیو میں کبھی وہ اپنے فارم ہاؤس میں اگنے والی سبزیاں دکھاتے ہیں تو کبھی درخت، جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پھر سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

یہ ویڈیو دھرمیندر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پہلے اپنا فارم ہاؤس دکھا رہے ہیں، پھر اپنے کمرے میں ہی ورزش کررہے ہیں۔ دھرمیندر کی ویڈیو ہمیشہ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اورشائقین اس پر کمنٹ کرکے اپنا ردعمل بھی ظاہر کررہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.