بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون اپنی آنے والی فلم پٹھان کی شوٹنگ کے لیے اسپین میں ہیں۔ وہیں دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ نے اسپین میں چل رہی شوٹنگ کے حوالے سے کچھ دلچسپ جانکاریاں شیئر کی ہے۔
رنویر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ لائیو چیٹ سیشن کیا۔ انسٹاگرام لائیو کے دوران رنویر نے دیپیکا اور ایس آر کے کی فلم کے بارے میں ایک جانکاری دی، جس کی شوٹنگ اسپین کے میلورکا میں چل رہی ہے۔ سمبا اداکار نے یہ بھی بتایا کیا کہ اسپین کے دلکش مقامات پر دیپیکا اور شاہ رخ خان پر ایک رومانوی گانا بھی فلمایا جائے گا۔ Ranveer says Deepika will set screens on fire
دیپیکا اور پٹھان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رنویر نے کہا، "میری بیوی شہر سے باہر ہے، وہ اسپین میں ہے۔ جہاں وہ یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم پٹھان میں شاہ رخ اور جان ابراہم کے ساتھ شوٹنگ کر رہی ہے۔
-
Ranveer Singh Talking About #Pathaan Song : "...i have seen the sneak peek and it looks like AAG LAG JAYEGI SCREEN PE"🔥
— Amreen SRKian❤️ #Pathaan (@SrkFc11741282) March 10, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Really Excitement Level Is Very High..I can't Wait 🔥#Pathaan#RanveerSingh #ShahRukhKhan#DeepikaPadukone pic.twitter.com/NLC5anaE8d
">Ranveer Singh Talking About #Pathaan Song : "...i have seen the sneak peek and it looks like AAG LAG JAYEGI SCREEN PE"🔥
— Amreen SRKian❤️ #Pathaan (@SrkFc11741282) March 10, 2022
Really Excitement Level Is Very High..I can't Wait 🔥#Pathaan#RanveerSingh #ShahRukhKhan#DeepikaPadukone pic.twitter.com/NLC5anaE8dRanveer Singh Talking About #Pathaan Song : "...i have seen the sneak peek and it looks like AAG LAG JAYEGI SCREEN PE"🔥
— Amreen SRKian❤️ #Pathaan (@SrkFc11741282) March 10, 2022
Really Excitement Level Is Very High..I can't Wait 🔥#Pathaan#RanveerSingh #ShahRukhKhan#DeepikaPadukone pic.twitter.com/NLC5anaE8d
رنویر نے مزید بتایا کہ ' دیپیکا میلورکا میں "پٹھان کے لیے بہت ہی گلیمرس گانے" کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ "میں نے گانا سنا ہے، یہ گانا زبردست ہے۔ اس گانے کی دھن سدھارتھ آنند اور شال شیکھر نے دئیے ہیں آپ کو ایک الگ احساس ہوگا۔ مجھے لگتا ہے کہ ویبھوی (مرچنٹ) میڈم اس گانے کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ لہذا، وہ اب اسپین میں دیپیکا کے ساتھ ہیں'۔
پٹھان میں دیپیکا کے لُک کی تعریف کرتے ہوئے رنویر نے کہا کہ ' یہ بہت حیرت انگیرز ہے کیونکہ مجھے ان کا شوہر ہونے کا اعزاز ہے اس لیے وہ مجھے اپنی لُک کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں کہ وہ کیسی لگ رہی ہیں۔ آپ لوگوں کو اس کا انتظار کرنا پڑے گا۔ وہ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ سپر فٹ اور سپر گلیمرس۔ شالینا (ناتھانی) انہیں اس فلم میں اسٹائل کر رہی ہیں۔ میں نے ایک جھلک دیکھی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ اس سے اسکرین پر آگ لگ جائے گی'۔
شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی اداکاری والی فلم پٹھان 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم تین زبانوں ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کی جائے گی۔ اسپائی تھرلر فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ سنہ 2018 میں ریلیز ہوئی فلم زیرو کے بعد پٹھان ایس آر کے کی پہلی فلم ہوگی۔
مزید پڑھیں: فلم بچن پانڈے کے پروموشن میں کریتی کا خوبصورت انداز، دیکھیں تصویریں