ETV Bharat / sitara

کورونا وائرس کا اثر فلموں پر بھی، ریلیز کی تاریخ میں ردوبدل - گنج سکسینا :کارگل گرلز کی ریلیز میں توسیع

کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے کی خبریں جس طرح سے گشت کررہی ہیں۔اس خدشات کے پیش نطر اب بالی ووڈ بھی محتاط نظر آرہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بالی ووڈ فلموں کی ریلیز تاریخ میں توسیع

author img

By

Published : Mar 11, 2020, 3:00 PM IST

کورونا وائرس کے خوف نے پورے ملک کو اپنی زد میں لے لیا ہے۔ جس کے اثرات بالی ووڈ میں بھی نظر آرہے ہیں۔ بالی ووڈ کی آئندہ فلم سوریا ونشی، 83، گنجن سکسینہ: کارگل گرلز کے میکرز نے اپنی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

کیرالہ حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیے جانے کے ایک دن بعد کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مارچ مہینے کے اختتام تک تمام سنیما ہال اور ملٹی پلیکس بند رہیں گے۔اس اعلان کے بعد یہ اممکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ متعدد آنے والی بالی ووڈ فلم اپنی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرنے والے اس فہرست میں روہت شیٹ کی سوریا ونشی، کبیر خان کی زیر ہدایت فلم 83 اور کرن جوہر کی گنجن سکسینا : دا کارگل گرل شامل ہے۔

اگر خبروں پر یقین کیا جائے تو ، روہت شیٹی کی زیر ہدایت پولیس ڈرامہ فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرنے پر غور کررہے ہیں، کیونکہ مہاراشٹر کے حالیہ صورت حال کے مد نظر یہ امکانات ظاہر کیے جارہے ہیں کہ فلم اپنی ابتدائی دنوں میں کم کمائی کرسکتی ہے۔اس فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف بطور مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ ناسک اور پونے میں کورونا وائرس کے نئے معاملے کی تصدیق ہونے کی وجہ سے امکان ہیں کہ مختلف سینما ہال میں فلم زیادہ کاروبار نہیں کرپائیگی۔

وہیں اگر کبیر خان کی کھیل ڈرامہ فلم 83 نے پہلے ہی ٹریلیز ریلیز کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔ اس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون نظر آئیگی۔

واضح رہے کہ اس فلم کا ٹریلر بدھ کے روز ریلیز ہونے والی تھی، حالانکہ فلم کے پروڈیوسر فلم کی ریلیز کی تاریخ میں تبدیلی کرنے پر غور کررہے ہیں۔

کرن جوہر کی دھرما پروڈکیشن اور ذی اسٹوڈیو کی قیادت میں فلمائی جانے والی گنج سکسینا : دا کارگل گرل کی بھی ریلیز کی نئی تاریخ جاری کرنے پر غور کیا جارہا ہے، حالانکہ فی الحال ابھی اس معاملے میں میکرز کی جانب سے کوئی اعلانات نہیں کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں شری دیوی کی بیٹی جانوی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.