بالی وڈ کے معروف ادکار دھرمندر دیول نے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اپنا پیار اور دعائیں دی، لوگوں سے اپیل کی وہ اس مشکل گھرڑی میں اپنا خیال رکھیں۔
84 سالہ دھرمندر کی بیٹی ایشا دیول نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ان کا پیغام شیئر کیا اور کیپشن مین لکھا 'میرے پاپا کی طرف سے 'ایٹ آپ کا دھرم'، ہیش ٹیگ، اسٹے ہوم، اسٹے سیف'۔
-
Let’s live for each other 🙏 pic.twitter.com/vLjurCQJmK
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) April 16, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Let’s live for each other 🙏 pic.twitter.com/vLjurCQJmK
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) April 16, 2020Let’s live for each other 🙏 pic.twitter.com/vLjurCQJmK
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) April 16, 2020
اس کے بعد ایشا دیول کی ویڈیو خد دھرمندر نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کی اور لکھا 'چلو ایک دوسرے کے لیے جیتے ہیں'۔
دھرمندر نے اس 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں شروعات کچھ ایسے کی 'کافی دنوں سے اس وبا کے بارے میں سن رہا ہوں، میری دعا ہے کہ یہ بیماری بہت جلد ختم ہو جائے'۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا خیال رکھیں اور احتیاتی تدابیر پر عمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فارم ہاوس سے لاک ڈاؤن سے پہلے ہی اپنے گھر آ گئے تھے۔
بالی وڈ دنیا سے جڑی مشہور شخصیات ان دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر سماجی دوری کی اہمیت کے بارے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں۔
بھارت میں کووڈ-19 سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 759 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 420 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔