ETV Bharat / sitara

Amitabh Bachchan urges People to follow covid protocols: امیتابھ بچن نے لوگوں کو کورونا سے محتاط رہنے کی اپیل کی

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 9:43 AM IST

کورونا وبا نے ایک بار پھر لوگوں کی زندگی پر پابندی لگادی ہے۔ یونیسیف انڈیا نے لوگوں کو آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک میوزک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں فلم اور کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی ستاروں نے کورونا کے اثرات کو سمجھتے ہوئے اس سے احتیاط برتنے کا پیغام دیا ہے۔ Amitabh Bachchan urges people to follow Covid rules

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن سمیت کئی ستاروں نےکورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر لوگوں سے ویکسین لگوانے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو کورونا وائرس سے محتاط اور محفوظ رکھنے کی اپیل کی ہےBollywood celebs on Covid 19 Sops

کورونا وائرس کی وبا نے ایک بار پھر لوگوں کی زندگی پر پابندی لگادی ہے۔ یونیسیف انڈیا نے لوگوں کو آگاہ کر نے کے مقصد سے ایک میوزک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں فلم اور کھیل کی دنیا سے وابستہ کئی ستاروں نے کورونا کے اثرات کو سمجھتے ہوئے اس سے احتیاط برتنے کا پیغام دیا ہے۔ Amitabh Bachchan urges people to follow Covid rules

اس ویڈیو میں یونیسیف کے عالمی خیر سگالی سفیر امیتابھ بچن، پرینکا چوپڑا کے ساتھ ساتھ میوزک کمپوزر شنکر مہادیون، گلوکارہ ہرشدیپ کور، اولمپک بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو شامل ہیں۔ ’’رہنا ہے تیار اور پورا ذمہ دار‘‘ کے بول نغمہ نگار پرسون جوشی نے لکھے ہیں۔ Bollywood celebs on Covid 19

شنکر مہادیون اور ہرشدیپ کور نے اپنے گانے اور تمام ستاروں نے اس ویڈیو کے ذریعے لوگوں تک یہ پیغام پہنچایا کہ کورونا وائرس جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے ہم سبھی کو اپنے اقدامات کے تیئں ذمہ دار رہنا چاہیے۔

اس ویڈیو کو بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شراکت داری کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں ستارے لوگوں کو ویکسین لگوانے، ماسک پہننے، سینیٹائزر کا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو کورونا وائرس سے محتاط اورتحفظ برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ Bollywood Shahenshah Amitabh Bachchan urges people to follow Covid rules

یہ بھی پڑھیں ؛ Kareena Kapoor Khan impressed by Pune Police: کرینہ کپور خان پونے پولیس کی کووڈ 19 بیداری مہم سے متاثر

اس ویڈیو کا آغاز یونیسیف کے عالمی خیر سگالی سفیر امیتابھ بچن کے خصوصی پیغام کے ساتھ ہوا۔ امیتابھ بچن نے کہا ’’مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔ اس لیے ضروری ہے اپنے آپ سے ایک وعدہ کرنا، ایک پختہ ارادہ کرنا ۔ گزرے کل سے جو بھی سیکھا ہے ہم نے، اسے ذہن میں رکھ کر ہی آگے ہے بڑھنا ‘‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.